Name
Items
بمبئی بریانی

اشیاء: چاول ایک کلو گوشت،ایک کلو آلو، ایک پاؤ مٹر، ایک پاؤپیاز، آدھ پاؤ لہسن، ایک گھٹی، ادر ک آدھی چھٹانک، دہی ایک پاؤ، ناریل پساہوا 4چمچ، گرم مصالحہ ھسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، مرچ حسب ذائقہ، گھی ایک پاؤ
ترکیب: گھی میں پیاز کو بادامی رنگ ہونے تک بھون لیں۔ پھر گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب خوب بھن جائے تو لہسن، ادرک، دہی، نمک، مرچ ڈال دیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر ناریل ڈا ل کر گوشت کر گلنے دیں۔
جب گوشت گل جائے تو سبزی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ آلو مٹر کے علاوہ آپ چاہیں تو کوئی اور سبزی بھی ڈال سکتی ہیں۔ جب سبزی گل جائے اور خشک ہوجائے تو وہ چاول کو علیحدہ نمک میں ڈال کر دوگنی پر رکھ کر اُبال لیں اور ایک دیگچی میں ایک طرف یہ سبزی گوشت اور دوسری طرف چاول ڈال کر یا صرف ایک تہہ چول ڈال کر دم دیں۔ پندرہ منٹ بعد سالن کا پانی خشک ہوجانے پر اُتارلیں۔ اس میں آپ پسند کریں تو ناریل کے ساتھ آدھی چمچ آمچور بھی ڈال سکتے ہیں۔
چپلی کباب

اجزاء: قیمہ ایک کلو، ثابت دھنیا ایک کھانے چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، اناردانہ دوکھانے کا چمچ،، پانی حسب ضرورت،انڈے چار عدد، پسی لال مرچ، آدھا کھانے کا چمچ، مکئی کاآٹا دوکھانے کا چمچ، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی، پودینہ آدھا گٹھی باریک کٹاہوا، کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، ٹماٹر حسب ضرورت
ترکیب: ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں۔ اب ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں۔ اب یک انڈہ، پسی لال مرچ، مکئی کاآٹا، باریک کٹی ہری مرچ، انار دانہ، کُٹی کالی مرچ، باریک کٹا ہوا پودینہ، کُٹی لال مرچ، نمک اور پسے ہوئے مصالحے قیمے میں ملا کر گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں تاکہ انار دانے کی کھٹاس آجائے۔ باقی انڈوں کو فرائی کرکے بیٹر میں شامل کرلیں۔ اس کے بعد ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کرلیں۔ چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں نہ تلیں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کردیں۔ پھر ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلائیں اور درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھ کر چاروں طرف سے اُٹھاکر ذرا بڑے سائز کا کباب بنائیں اور پھر تل لیں۔ تو اسے نکال کر کاغذ پر رکھ دیں،تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ آخر میں دہی کے رائتے،چٹنی اور گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
بیف ویجی ٹیبل بریانی

اشیاء: چاول آدھاکلو، سبزیوں کا سالن آدھا کپ، گوشت کاسالن 1کپ، ہری مرچیں 2عدد، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر2 عدد باریک کاٹ لیں، لیموں 1عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچ،لونگ3عدد، نمک، مرچ حسب ذائقہ، کڑی پتہ 2عدد، زیرہ آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ4یا5 عدد، چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ۔
ترکیب: چاول اُبال لیں لیکن زیادہ نہ گلائیں ایک سوس پین میں تیل گرم کرلیں اور اس میں زیرہ، ہلدی،کڑی پتہ،ادرک، لہسن کا پیسٹ لونگ اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں نمک مرچ اگر ضرورت ہو تو ڈالیں پھرٹماٹر ڈالیں اور بھونیں پھر اس مصالحے میں گوشت اور سبزیوں کو شامل کردیں اس کے بعد لیموں کا رس شامل کرکے چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور ایک منٹ بعد چاول ڈال دیں پانی کم سے کم رکھیں ڈھک کر دم دیں گر م گر م بیف ویجی ٹیبل بریانی تیار ہے۔
بیف ٹماٹر سلاد

اجزاء:
گوشت آدھا کلو، پیاز چار عدد باریک کٹاہوا، سلاد کے پتے،چند عدد، سیاہ مرچ حسب ذائقہ،نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر آٹھ عدد کٹے ہوئے، گوشت کی یخنی ایک پیالی، گھی حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اُبال لیں اور گوشت الگ کرکے یخنی اور ٹماٹر ملا دیں۔ پیاز بھون کر اس میں شامل کردیں، سیاہ مرچ اور نماک ڈال کر ان تمام اشیاء کو مکس کردیں۔ اب تمام اشیاء کو بھون کر ایک بڑی پلیٹ میں رکھ لیں اور سلاد کے پتوں سے سجادیں۔ ذائقے سے بھرپور اور نہایت عمدہ سلاد تیار ہے۔
افغانی مٹن کڑاہی

اجزاء:
مٹن ایک کلو، دہی آدھا کلو، لیموں کارس پانچ کھانے کے چمچ، ہری مرچ10عدد، لال مرچ پاؤڈر،ایک کھانے کا چمچ، سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ، لونگ 5عدد، بڑی الائچی 3عدد، نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، تیل ایک کپ۔
ترکیب:
دہی میں لال مرچ، نمک، لیموں کا رس اور زیرہ پاؤڈر ملائیں اور اس آمیزے میں چکن ڈال کرایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں،ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں سیاہ مرچ،بڑی الائچی اور لونگ ڈال کر کڑکڑائیں، جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مٹن اور آمیزہ ڈال کر بھونیں، ساتھ ہی ہری مرچ بھی ڈال دیں اور تیزآنچ پر بھونیں، جب مٹن تیل چھوڑ دے تو اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور ڈھکن بند کرکے آنچ ہلکی کردیں،10منٹ تک پکنے دیں تاکہ مٹن گل جائے اور پانی اچھی طرح خشک ہوجائے، اب اسے 2منٹ تک تیزآنچ پر بھونیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
چکن ہانڈی

اجزاء:
چکن ایک کلو بغیر ہڈی، پیاز تین عدد درمیانی، لہسن آدھی گٹھی، ادرک آدھی گھٹی دہی ڈیڑھ کپ، ہرادھنیا حسب ضرورت، ہری مرچ چھ سے سات عدد، ٹماٹر پانچ عدد، خشک دھنیا پسا ہوا آدھا چمچ، گھی حسب ضرورت،نمک مرچ ھسب پسند۔
ترکیب:
پیاز کاٹ کر ہلکا براؤن کرلیں اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر بھون لیں ساتھ ہی نمک مرچ ڈال کر اس میں بغیر ہڈی کے باریک بوٹیوں کی شکل میں کٹا ہوا چکن ڈال دیں اب اس میں ڈیڑھ کپ دہی اور پسا ہوا دھنیا ملادیں گوشت دہی میں ہی گل جائے گا اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں،ہرادھنیا اور ٹماٹر ڈال کر دم دیدیں ساتھ ہی تھوڑا سازیرہ بھی شامل کردیں اور اگر پکانے کے لئے ہانڈی استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ پکانے کے بعد اسے چھوٹی ہانڈی میں پیش کریں۔
چکن مصالحہ دار

اجزاء:
چکن ایک کلو، پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ، ٹماٹر باریک کٹاہوا ایک کپ، ہری مرچ10سے12عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، بڑی الائچی 3عدد، چھوٹی الائچی 5عدد، دار چینی کا ٹکڑا ایک انچ کا، زیرہ ایک کھانے کاچمچ،اجوائن آدھی چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ، املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک کپ، نمک اور تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک برتن میں دہی ڈالیں، اس میں املی کا گودا، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، چکن کی بوٹیاں کریں اور اسے اس آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں، جب براؤن ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال دیں، اچھی طرھ بھن جائے تو مصالحہ لگا چکن اس میں ڈال کر کچھ دیر کیلئے بھونیں، ایک ململ کے کپڑے میں بڑی الائچی،چھوٹی الائچی،داری چینی، اجوائن، زیرہ اور سیاہ مرچ ڈال کر باندھیں، بھنے ہوئے چکن میں دوکپ پانی لگائیں اور ململ کی پوٹلی اس میں ڈال کر ڈھکن بند کریں،5 منٹ تک اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں، اب اس میں نمک ملائیں اور ہلکی آنچ پراس کا پانی خشک کرلیں،جب تیل چھوڑنے لگے تو مصالحے والی پوتلی باہر نکال لیں،مصالحے والا چکن نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
چکن حلیم

اجزاء:
گیہوں 1پاؤ، چنے کی دال آدھا پاؤ، چکن 3پاؤ، دہی آدھی پیالی،پسی ہوئی سرخ مرچ2چائے کا چمچ، سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، مکس پساگرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت آئل آدھاپاؤ، تیز پات 2چھوٹے ٹکڑے، پیاز4عدد باریک کٹی ہوئی، 2پیاز چکن میں ڈالنی ہے۔ 2 پیاز فرائی کرکے حلیم کی گارنش کے لئے، ہرادھنیا، ہری مرچ اور ادرک باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔
ترکیب:
گیہوں اور چنے کی دال گودھو کررات بھر کے لیے بھگودیں، گیہوں اور دال میں ایک چٹکی نمک اور 2کھانے کے چمچے آئل ڈال کر گلنے کے لیے چڑھادیں جب گل جائے اور گاڑ ھا ہوجائے تو بلینڈ کرلیں اگر حلیم میں کھڑے دانے اچھے لگتے ہوں تو گیہوں اور چنے کی دال الگ الگ گلنے کے لیے چڑھائیں، دال بلینڈ کرلیضں اور گیہوں جب گلنے پر ہوتو اس میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال دیں گیہوں گل کر مل جائے گا پھر چکن کا قورمہ ڈال کر گھونٹ لیں چکن کو دھوکر 1گلاس پانی ڈال کر گلالیں،اب چکن کی یخنی اگر بچی ہو تو وہ الگ کرکے چکن کے ریشے کرلیں ہڈی نکال دیں 2پیاز سنہر ی مائل فرائی کریں اب اس یں ریشہ کی ہوئی چکن، یخنی اور باقی مصالحے ڈال کر اتنا بھونیں کہ یخنی خشک ہوجائے اور آئل نظرآنے لگے۔ اب یہ چکن بلینڈ کئے ہوئے گیہوں میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پکائیں کہ حلیم گاڑی ہوجائے اب ایک پیالے میں حلیم نکال کر اس پر ہرادھنیا، ہری مرچ اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کرکھائیں۔
چکن منچورین

اجزاء:
بون لیس چکن آدھاکلو، پیاز ایک عدد پسی ہوئی، ٹما ٹر سوس آدھی پیالی، پائن ایپل جوس آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ سفید مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ،ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، چینی ایک چائے کا چمچ، پائن ایپل کیویز آدھا کپ،سویاسوس کھانے کا چمچ، کارکن فلور دو کھانے کا چمچ، چکن کیوب ملامیدہ ایک کھانے کا چمچ، آئل دوکھانے کا چمچ۔
ترکیب:
چکن میں نمک، چینی،سرکہ سویاسوس اور ایک چمچ کارن فلور ملاکر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور سٹرافرائی کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ۔ اور پیاز ڈال کر ہلکی بھون لیں۔ اب ٹما ٹو ساس،سفید مرچ اور پائن ایپل جوس ڈال کر سوس بنالیں۔ اب چکن ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور پائن ایپل کیویز اور کارن فلور پانی میں گھول کر ڈال دیں۔ساتھ ہی میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ چکن منچورین تیار ہے۔
چکن ملائی بوٹی

اجزاء:
چکن آدھا کلو چھوٹی بوٹیاں، پیکٹ والی بالائی یا کریم ایک پیالی، دہی آدھاپاؤ، 2عدد لیموں کا جوس، پسا ہوا ناریل2کھانے کا چمچ یا کوکونٹ ملک آدھی پیالی، کچا پپیتا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ،سفید مرچ پسی ہوئی چُٹکی بھرنمک حسب ِ ضرورت، آئل 2کھانے کا چمچ۔
ترکیب:
چکن دھوکر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی نکل جائے، اب سارے مصالحے،دہی، لیموں کاجس اور بالائی چکن میں اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں دکھ دیں، فرائی پین میں آئل ڈال کر پھیلائیں اور مصالحہ لگی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں چکن کا پانی خشک ہوجائے تو تیزی سے چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں مصالحہ چکن پہ لگ جائے اور ہلکی سی سرخی نظرآجائے تو چولہا بند کردیں۔ چکن بون لیس ہو تو زیادہ بہتر، کچا پپیتا ہو تو فرق نہیں پڑتا، چکن پلیٹ میں نکال کر تھوڑی سی بالائی چکن پر ڈال کر گارنش کریں۔
چکن قورمہ

اشیاء:
چکن 1کلو، مکھن5چائے کا چمچ، دار چینی 5ٹکڑے، لہسن، ادرک کا پیسٹ 3کھانے کے چمچ، لال مرچ 2کھانے کا چمچ، بادام پسے ہوئے آدھاکپ، پیاز باریک کٹے ہوئے،3کپ ہلدی 1چائے کا چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ، کیوڑہ چند قطرے، ہری مرچیں 3عدد، تیل 2کھانے کے چمچ، تیزپات 1پتہ، ہری الائچی 10عدد، دہی 4کھانے کے چمچ،جاوتری پاؤڈر دوکھانے کے چمچے، لونگ5عدد، کریم 2کپ، ہرادھنیا یاپودینہ حسب ضرورت۔
سجاوٹ کے لئے بادام، کاجو، کشمش حسب ضرورت، مکھن تلنے کے لئے۔
ترکیب:
تیل اور مکھن کو ایک پین میں گرم کرکے اس میں تیز پات، دار چینی، لونگ اور الائچی کو کچھ دیر بھونیں پھر اس میں پیاز ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں۔ اس کے بعد ادرک،لہسن، ہلدی،لال مرچ، نمک، پسے ہوئے بادام اور دہی کو پھینٹ کر ڈالیں،درمیانی آنچ پر دس منٹ پکائیں، جب مصالحہ بھن جائے اور تیل اوپر آجائے تو چکن ڈال کر 15 منٹ فرائی کریں جب چکن پک جائے تو کریم، ہری مرچیں، جاوتری اور کیوڑہ ڈالیں اور چند منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں، مکن میں بادام، کاجو اور کشمش کو تل کر نکالیں اور قورمے کے اوپر ڈال دیں ساتھ ہی پودینے یا دھینے کے پتے ڈال دیں مزیدار نورتن قورمہ تیار ہے۔
چکن نگٹس

اجزاء:
چکن بغیر ہڈی کی بوٹیاں ایک کلو، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، سویا سوس دوکھانے کے چمچ، نمک حسب ِذائقہ،سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ، آمیزہ بنانے کے اجزا، میدہ ایک پیالی،نمک حسب ِذائقہ، انڈوں کی سفیدی دوعدد، کارن فلور آدھی پیالی،سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، آئل ایک پیالی۔
ترکیب:
چکن میں نمک، لہسن،سفید مرچ، کالی مرچ، سرکہ اور سویاسوس لگاکر آدھے سے ایک گھنٹے کیلئے فریج میں دکھ دیں، آمیزہ بنانے کیلئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ،کارن فلور، نمک اور سفید مرچ ملالیں، اس آمیزہ میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا پیسٹ آمیزہ بن جائے چکن کی بوٹیاں اس میں ڈبوکر پندہ سے بیس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں، ٹماٹو کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔
چکن نہاری

اجزاء:
چکن دو کلونہاری، مصالحہ ایک پیکٹ، کٹی پیاز ایک عدد،کٹی ہری مرچ تین عدد، آئل ایک پیالی،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ، دہی تین کھانے کے چمچ، بھٹاآٹا چار کھانے کے چمچ،یخنی کے لئے مرغی کی ہڈیاں آدھا کلو، بغیر چھلا لہسن ایک عدد، بڑی الائچی چار عدد، پانی چارگلاس، سونف آدھا چائے کا چمچ، پسی سونٹھ چار کھانے کے چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
ترکیب:
چکن کی بڑی بوٹیاں بنائیں اور یخنی کے لیے ہڈیاں الگ کرلیں۔ اب یخنی کے لئے آدھا کلومرغی کی ہڈی، سونف، چار گلاس پانی، پسی سونٹھ، بڑی الائچی، حسب ِ ذائقہ اور بغیر چلا لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب وہ اچھی طرح پک جائے تو اسے چھان لیں۔ اب دیگچی میں تیل گرم کرکے کٹی پیار تل کر سنہری کریں اور اس میں چکن ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب پانی شک ہوجائے تو اس میں نہاری مصالحہ،دہی اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے پانچ سے دس منٹ بھو نیں۔اس کے بعد یخنی ڈال دیں۔ جب وہ پکنے لگے تو آنے کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر تھوڑ ا تھوڑا کرکے نہاری میں ڈالتے جائیں اور لکڑی کا چمچہ چلاتے رہیں۔ اس کے بعد کٹی ادرک اور کٹی ہری مرچ شامل کرکے ڈھکیں اور دس منٹ دم پر رکھ دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو تیار نہاری نان کے ساستھ سرو کریں۔ ساتھ ہی ہری مرچ، لیموں اور ادرک رکھ دیں۔
حیدرآبادی بھنڈی

اجزاء:
بھنڈی دو کپ (دھوکر سکھائیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)،پیاز باریک کٹی ہوئی آدھا کپ، ٹماٹر باریک کٹے ہوئے ایک کپ، دہی ایک کپ، بیسن3کھانے کے چمچ، لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ، رائی آدھا چائے کا چمچ، ثابت سرخ مرچ 6عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، تیل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بھنڈی ڈال کر بھون لیں، جب رنگ بدلنے لگے تو چولہا بند کرکے بھنڈی اس میں نکال لیں۔ ایک دیگچی یا کڑاہی میں 5کھانے کے چمچ تیل ڈالیں، اس میں کٹی پیاز ڈال کر کچھ دیر چمچ چلائیں، اب اس میں ٹماٹر، ثابت لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور رائی ڈال کر بھونیں، جب مصالحہ اچھی طرح تیار ہوجائے تو اس میں بھنڈی ڈال دیں اور آنچ بہت دھیمی کردیں، ایک برتی میں دہی ڈالیں، اب اس میں بیسن، لال مرچ، نمک،ہلدی اور پساہوا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اس مکسچر کو بھنڈی والی کڑاہی میں ڈالیں اورآنچ تیز کرکے اچھی طرح بھون لیں، جب بھنڈی خشک ہوجائے تو اتارلیں اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
چکن پراٹھا رول

اجزاء:
چکن آدھا کلو بون لیس کیوبز، پیاز ایک عدد باریک کاٹی ہوئی،کھیرا ایک عددکُٹا ہوا، کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، اجینوموتو آدھا چائے کا چمچ،سویاسوس ایک کھانے کا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، سرکہ دوکھانے کا چمچ، مکھن حسب ضرورت،لیموں ایک عددرس نکال لیں،پراٹھے چار عدد، نمک حسب ِ ذائقہ
ترکیب:
چکن کونمک، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، لیموں کار س اور سویاسوس لگا کررات بھر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ پین میں مکھن گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں۔ اس میں چکن،اجینوموتو، کالی مرچ، گرم مصالحہ اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پیاز اور کھیرا بقیہ سرکے میں ڈال کر الگ رکھ دیں۔ پراٹھوں کو تو ے پر تل لیں۔ اب پراٹھے میں چکن، سرکے والا پیاز اور کھیرا رکھ کر رول کرلیں۔ گرم گر م پراٹھا رول کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
کلیجی فرائی

اجزاء:
کلیجی ایک کلو، مرچیں پانچ عدد، ٹماٹر ایک پاؤ، ہری پیاز چار عدد، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ضرورت، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ہرادھنیا ایک گٹھی،کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
کلیجی کی بوٹیاں بناکراُنہیں اچھی طرح دھولیں اور پھر اس میں تھوڑا سانمک اور کالی مرچ لگا کر کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں، کوکنگ آئل گرم کریں اور اس میں تمام مصالحے بشمول ٹماٹر ڈال کر مصالحہ بھون لیں، مصالحہ تیار ہونے پر اس میں کلیجی اورہری پیاز ڈال کر،ہلکی انچ پر پکنے دیں، جب تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر اُتارلیں اور ہرادھنیا کاٹ کر اوپر سے چھڑک دیں، کلیجی فرائی تیار ہے۔
گوبھی کے پراٹھے

اجزاء:
پھول گوبھی ایک کپ، آلو ایک کپ، ہری مرچ تین عدد، ہرادھنیا باریک کٹاہوادو کھانے کے چمچ، لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ، آتا تین کپ، تیل حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
چٹکی بھر نمک ڈال کر آٹا گوندھ کر رکھ لیں، ایک دیگچی میں آلو اُبالیں اور اُنہیں چھیل کر ایک برتن میں ڈال دیں، اس میں ہرادھنیا،لال مرچ ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں، پھول گوبھی علیحدہ سے اُبالیں اور اس میں تھوڑا سا نمک بھی ملادیں، آتے کے پیڑے بناکر چھوٹی چھوٹی روٹیاں بنالیں، ایک روٹی کاآل کا پیسٹ رکھیں، ساتھ میں پھول گوبھی بھی رکھی، اس پر دوسری روٹی رکھ کر اچھی طرح بیل لیں اور توے پر تیل کی مدد سے سینک لیں، دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
کلوجنی چکن

اجزاء:
چکن ایک کلو بون لیس،پیاز دوعدد باریک کاٹ لیں، ہری مرچیں دوعدد،ٹماٹر دوعددکٹے ہوئے، دہی ایک چوتھائی کپ،ادرک لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک کھانے کا چمچ پساہوا، خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ پساہوا، کلونجی ڈیڑھ کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔ دہی اور ٹماٹر شامل کریں اور تھوڑی دیر بعد اس میں ہری مرچ، ہلدی، دھنیا اور زیرہ ڈال کر پکائیں۔ اب چکن شامل کرکے مزید بھون لیں۔ ایک چوتھائی کپ پانی، نمک اور کلونجی ڈال دیں۔ پانی خشک ہوجانے تک پکائیں۔ لذیذ اور خوش ذائقہ کلونجی چکن تیار ہے، چاولوں کے ساتھ یانان کے ساتھ پیش کریں۔
املی مرچ مٹن مصالحہ

اجزاء:
بکرے کا گوشت 1 کلو، سبزالائچی 3عدد،پیاز (پیسٹ) 1کپ،کوکونٹ ملک 1/2 کپ، مٹن یخنی 200 ملی لیٹر، ثابت دھنیا (پاؤڈر) 1چائے کاچمچ، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ2کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہرادھنیا،ہری مرچ حسب ضرورت،دار چینی پاؤڈر، املی کوگودا 3کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں گوشت ڈال کر اس میں لال مرچ، کالی مرچ، الائچی،دار چینی پاؤڈر، پساہوا دھنیا اور املی کا گودا ملاکر مکس کریں اور 2سے4گھنٹے تک رکھ دیں۔ اب ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور لہسن ادرک کاپیسٹ اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر مصالحے شامل کرکے تین سے چار منٹ تک بھون لیں۔ اب یخنی شامل کریں اور تیز آنچ پر پکائیں اور گوشت گلالیں پھر کوکونٹ ملک اور الائچی پاؤڈر ڈال کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور تیل اوپر آنے لگے تو ہرادھنیا ڈال کر کچھ منٹ مزید پکائیں۔ تھوڑی دیر تک مزید ار ڈش تیار ہے۔
چکن تکہ

اجزاء:
چکن ایک عدد چار پیسز میں کٹوالیں تکے کی شیپ میں، دہی ایک سے ڈیڑھ کپ، لہسن، ادرک پیسٹ ایک ٹیبل سپون،تکہ مصالحہ آدھا پیکٹ، نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے چکن کودھوکر چھری کی مدد سے لمبے لمبے کٹ ماردیں جیسے کے تکے میں ہوتے ہیں۔تاکہ مصالحہ ان میں اندر تک جاسکے۔ ایک کھلے برتن میں دہی ڈال کر اس میں لہسن ادرک پیسٹ اور آدھا پیکٹ مصالحہ یا حسب ضرورت مصالحہ ڈال لیں یہاں والے پیکٹ میں نمک ملاہوتاہے۔اس لئے کچھ کر پھر نمک ڈالیے گا سب کو اچھی طرح مکس کرکے ان میں چکن ڈال لیں۔ کانٹے کی مدد سے چکن کو تھوڑا ساکٹ مارتے ہوئے مکس کریں۔ کچھ گھنٹو ں کے لیے یا پھر lovemight اسے فرج میں رکھ دیں بعد میں اون میں بیک یاروسٹ کرلیں 25سے30 منٹ۔ جن کے پاس اون نہ ہو وہ اسے آئل میں بھی فرائی کرسکتے ہیں، یا پھر پہلے دہی کے ساتھ پکا کر خشک کرلیں اور پھر آئل میں بھون لیں۔
چاکلیٹ سوس کیاک

اجزاء:
سپنج کے لیے اجزاء: انڈے دوعدد، کاسٹر شوگر دواونس، میدہ ڈیڑھ اونس، کوکونٹ پاؤڈر آدھا اونس، بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، ونیلاایسنس آدھا چائے کا چمچ، فلنگ کے لیے انڈے تین عدد، پسی چنی دوسوگرام، چاکلیٹ دوسوگرام، پھینٹی ہوئی فریش کریم دوسوگرام، جیلٹین پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔ اس میں ونیلاایسنس شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔الگ سے میدہ،کوکوپاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان لیں۔ اس کوانڈوں کی آمیزے میں ڈال کر آہستہ آہستہ فولڈ کریں۔ اب اس آمیزے کو گرلیں کیے ہوئے آٹھ انچ کے گول کیک پین میں ڈال دیں اور پہلے سے ایک سواَسی ڈگری تک گرام اوون میں پچیس منٹ بیک کریں۔ اب اسے اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں اور دو سلائس میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تین انڈے اور پسی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس میں چاکلیٹ کو پگھلا کر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ جیلٹین پاؤڈر کو گرم میں گھول لیں پھر پھینٹی ہوئی فریش کریم میں ڈال کر فولڈ کریں۔ اس آمیزے کو انڈوں کے آمیزے میں آہستہ آہستہ شامل کریں اور مکس کرتے رہیں۔ اب اس آمیزے کو اسپنج کے ایک سلائس پر ڈال دیں۔ پھر اسپنج کا دوسرا حصہ رکھ کر جم جانے تک فریز کردیں۔ فریج سے نکال کر فریش کریم سے سجائیں، تھوڑا سا کوکو پاؤڈر بھی چھڑک دیں۔ آخر میں اسے چاکلیٹ سے سجاکر پیش کریں۔
چکن پزا

اجزاء:
میدہ 8اونس، آئل 2ٹی سپون، خمیر1ٹی سپون، چینی 1ٹی سپون، نمک1ٹی سپون، پسی ہوئی رائی1ٹی سپون، اُبلی ہوئی مرغی 1کپ، آئل 4کھانے کے چمچ، ٹماٹو کیچپ 4 کھانے کے چمچ،پانی آدھا کپ۔
ترکیب:
خمیز کوپانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں پھر اس میں میدہ، نمک،چینی اور دوٹی سپون آئل ملاکر گوند لیں۔ پھر روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈہانپ دیں حتی کہ پھول کر دو گناہوجائے۔ اب مرغی میں تمام مصالحے ملادیں۔ تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کو تلیں۔ پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا گاڑھا بھون لیں روٹی پزا ٹرے میں رکھیں۔ تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں پھر مرغی کو پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلادیں۔ اوون میں نصف گھنٹے تک کاٹین عمدہ چکن پزا تیارہے۔
چائنیز ڈرم سٹکس

اجزاء:
ڈرم سٹکس بارہ عدد گہرے کٹ لگوائیں، سویا ساسدو کھانے کے چمچ، سفید سرکہدو کھانے کے چمچ، شہدا یک کھانے کا چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ،کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، پپیتا ایک چائے کاچمچ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،آئل حسب ِ ضرورت، چکن کیوب ملاہوا میدہ ایک کھانے کا چمچ، انڈے چار عدد زردی الگ پھینٹ لیں۔
ترکیب:
سب سب سے پہلے ڈرم سٹکس گرم پانی سے دھوکر پیالے میں ڈال کر میدہ،چینی،سرکہ،سویاساس، شہد، کالی اور سفید مرچ اور زردی ملاکر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ جب تلنا ہو تو انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ایک ایک ڈرم اسٹک سفید میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔ جب گولڈ ن براؤن ہوجائیں تو نکال کر ٹشو پر رکھ لیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے، فوراً چٹکی بھر بیسن چھڑک دیں۔ مزید ار ڈرم اسٹک تیار ہے۔
چکن وائٹ قورمہ

اجزاء:
چکن ایک کلوبغیر ہڈی کے، خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ، پیاز تین سوپچاس گرام کٹا ہوا، بادام پچاس گرام بغیر چھلکا، ہری مرچ تین عددکٹی ہوئی، لہسن دوچائے کے چمچ باریک کٹاہوا، ثابت ہری مرچ ایک عدد،تازہ ادر دو چائے کے چمچ باریک کٹی ہوئی، لونگ ایک عدد، جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی،دہی ایک سوپچاس گرام، گھتی آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
خشخاش کوآدھا کپ پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگودیں۔ پھر خشخاش کو باریک پیس کر پیسٹ بنالیں۔ دہی کو چیز کلاتھ میں ایک گھنٹے تک لٹکا دیں۔ تاکہ اس کا پانی بہہ جائے۔ پھر اس دہی کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔ گھی کو پتیلی میں گرم کرلیں۔ اس میں بادام، کاجو، تیز پات ڈال کر ہلکی آنچ پرسات یاآٹھ منٹ تک فرائی کریں۔ پیاز ڈال کر ہلکے براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ پھر کٹی ہوئی ہرمرچ، چھوٹی الائچی اور خشخاش ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔ ایک کپ پانی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر چولہے سے پتیلی کو اُتار لیں۔ پتیلی میں ایک کھانے کا چمچ گھی ڈالیں اور اس میں لہسن،ادرک، ثابت ہری مرچ، اور لونگ شامل کردیں۔ پھر ایک منٹ بعد چکن کے ٹکڑے ڈال کر اُس وقت تک پکائیں جب تک گوشت خشک ہوجائے۔ پھر آنچ دھیمی کردیں اور دہی ڈال کر چمچ کو ہلائیں ڈیڑھ کپ گرم پانی ڈال دیں اور ذائقہ چکھیں۔ پاک جانے پر اُتار لیں۔
دم بریانی

اجزاء:
بیف دوکلوٹکڑوں میں،چاول ڈیڑھ کلو، دہی دو کلو، پیاز آدھا کلو، لونگ بیس گرام، بڑی الائچی بیس گرام،زیرہ بیس گرام،ادرک پچاس گرام، پودینہ آدھی گٹھی،ہری مرچ چھ عدد، گھی ڈیڑھ پاؤ، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
نمک،پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دوگھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ زیرہ، کالی مرچ، پودینہ، ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگادیں۔ دیگچی کی تہہ میں لوگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کرکے ڈالیں اور گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ چاول دھوکر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں۔ دیگچی کا منہ آٹے سے بند کردیں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلادیں۔ جب گھی کی آواز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہوچکاہے۔ نیچے آگ کم کردیں اور انگاروں پر دم دیں۔ دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کرکے ڈال دیں اور دوبارہ بند کرکے اوپر انگارے رکھ دیں۔ جب بھاپ آنے لگے تو بریانی تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
چکن تکہ بریانی

اجزاء:
چکن ایک کلو،سرکہ چار کھانے کے چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا، ادرک لہست کا پیسٹ ایک کھانے کاچمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ، تیل ایک چوتھائی کپ، مصالحہ بنانے کے لیے، دہی ایک کپ، لال مرچ ایک چائے کا چم پسی ہوئی، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ پساہوا، پیاز ٹماٹر چار عدد باریک کٹے ہوئے، دھنیا دوکھانے کے چمچ باریک کٹاہوا، پودینہ کے پتے پندرہ عدد، آئل ایک کپ، چاول آدھا کلو اُبلے ہوئے،ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، نمک دوچائے کے چمچ۔
چکن کوسرکہ،پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ،ادرک لہسن کاپیسٹ، کالی مرچ، اورنج رنگ اور ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک لگا کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر فرائنگ پین میں تیل ڈا لکر چکن کو بیس منٹ کے لئے پکا لیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے۔ آخر میں کوئلے سے دم دیں۔ مصالحہ بنانے کے لیے تیل گرم کرکے اس میں پیاز پندرہ منٹ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔ اب ان مین باریک کٹے ٹماٹر شامل کریں۔ ساتھ ہی پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح بھوبیں۔ اب اس میں ایک کپ دہی ڈال کر بھونیں اور چکن کے ساتھ ہر ا مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ پھر الگ سے چاولوں کو دوچائے کا چمچ نمک اور ثابت گرم مصالھے کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں۔
دیگ چکن قورمہ

اجزاء:
چکن ایک کلو،پیاز بڑی ایک عدد، گھی ایک کپ، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ، دیگی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک کپ، پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چم، لونگ چھ سے آٹھ عدد پسی ہوئی،بڑی الائچی تین سے چار عدد پسی ہوئی، چھوٹی الائچی پانی چھ عدد، کالی مرچ تین سے چار عدد پسی ہوئی،پسی جائفل جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کٹی ادرک دوکھانے کا چمچ، کیوڑا ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ِذوق۔
ترکیب:
پین میں گھی گرم کرکے پہلے پیاز اور پھر چکن کو بھی چار سے پانچ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر پیارلے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، دیگی مرچ، پسا دھنیا، نمک اور پانی ڈال کر مکس کریں۔ اب پین کے گرم گھی میں لونگ چھوٹی الائچی اور تیار کیا ہوا مکسچر شامل کرکے بھون لیں۔ پھر بلینڈر میں دہی اور بران پیاز بلینڈ کریں۔ اب بھنے مصالحے میں بھنی چکن شامل کرکے آٹھ سے دس منٹ ڈھک دیں۔ پھر اس میں پیاز اور دہی کا مکسچر ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں پسی جائفل جاوتری،پسا گرم مصالحہ، کٹی ادرک، پسی ہوئی بڑی الائچی، پسی ہوئی لوگن، پسی کالی مرچ اور کیوڑا ڈال کر پکائیں۔ آخرمیں اسے سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
فش نگٹس

اجزاء:
مچھلی آدھا کلو بغیر کانٹے دار، پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی، گاجر ایک عدد باریک کٹی ہوئی، بریڈ کرمز ڈیڑھ کپ، انڈا ایک عدد پھینٹا ہوا، مایونیز ایک کھانے کا چمچ، کارکن فلیکس ایک کپ یا حسب ِ ضرورت،نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، پانی حسب ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے پانی اُبال لیں۔ پھر اُبلتے پانی میں مچھلی کا گوشت ڈال کر چند منٹ پکا کر گلالیں یا مائیکروویو اوون میں یا بھاپ میں گلا کر ریشہ ریشہ کرلیں۔ اس ریشہ دار گوشت میں باریک کٹی ہوئی پیاز، گاجر، نمک،سیاہ مرچ، مایونیز، انڈا اور بریڈ کرمز چاپر میں ڈال کر بنالیں اور وہ بھی ملادیں۔ اس مرکب سے چھوٹے چھوٹے لمبے کباب بنالیں اور کارن فلیکس میں رول کریں۔ کارکن فلیکس کو لفافے میں ڈال کر ہاتھوں سے دبا کر چورا بنالیں۔فالتو چورا جھٹک دیں اور ان کبابوں کو ڈھانپ کر گھنٹہ بھر فریج میں رکھ دیں۔ فرائی پین میں ایک آئل گرم کرکے شیلوفرائی کرلیں یہاں تک کہ ہر طرف سے کباب براؤن ہوجائیں تازہ سبزیوں کے سلاد اور سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
فروٹ چاٹ

اجزاء:
کینو ذائقے کے لیے، انگورایک پیالی، امروددوعدد، لیموں دوعدد، شکرقندی دوعدد، کیلے چھ عدد، چینی حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب ذائقہ، ناشپاتی دوعدد، آڑو تین عدد، آم ایک عدد، انار ایک عدد۔
ترکیب:
پہلے کینو کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ آم، انگور، آڑو،امرود،کیلے، انار اور شکر قندی کے بھی چھوٹے ٹکڑے بنالیں۔ جوس بنانے کے لئے چینی میں لیموں،گریپ فروٹ اور کینوکا جوس نکال لیں۔ پھر ایک بڑے پیالے میں سارا فروٹ بھی ڈال کر
فرائیڈ بھنڈی آلو

اجزاء:
بھنڈی آدھا کلو کاٹ لیں، آلو تین عدد، آئل ایک چوتھائی کپ، لیموں جوس ایک کھانے کا چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹو پیسٹ تین کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
بھنڈی کوآئل میں کرسپی ہوجانے تک فرائی کرلیں۔ پھرآئل میں سے نکال کر الگ رکھ دیں۔ آلوکو لمبائی میں کاٹ کرگرم تیل میں فرائز کی طرھ فرائی کرلیں اور آئل سے نکال کر الگ رکھ دیں۔ اب آئل میں لہسن پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، پسا دھنیا، پسا زیرہ، ہلدی، لیموں کارس اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ پھر ایک کپ پانی ڈال کر گاڑھا ہوجانے تک پکالیں۔ آخرمیں ایک پلیٹ میں پہلے فرائی کی ہوئی سبزیاں کناروں پر ڈالیں، درمیان میں تیار گریوی ڈال دیں۔ پھر باریک کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
کڑاہی کباب

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو، نمک ایک چائے کا چمچ، تیل دوکھانے کے چمچ، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک عدد کٹی ہوئی، ادرک ایک چائے کا چمچ، لہسن ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ حسب ضرورت،ہرا دھنیا حسب ضرورت، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، اجزاء برائے گریوی (تیل آدھا کپ)،براؤن پیاز دوعدد، ادرک ایک چائے کا چمچ، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر پری آدھا کپ، کچی پیاز ایک عدد، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب:
قیمے کو مندرجہ بالا تمام مصالحوں کے ساتھ میرینیٹ کرلیں اور چاپ کرلیں۔ لمبے کباب بنالیں اور شیلو فرائی کرلیں پھر ایک طرف رکھ دیں۔
ترکیب برائے گریوی: آئل گرم کریں اور اس میں مصالحہ فرائی کرلیں، ساتھ ہی ادرک لہسن فرائی کرلیں پھر اس میں ٹماٹر کچی پیاز کے ساتھ سرخ مرچ اور نمک ملادیں۔ براؤن پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں پانی ڈال دیں اور گریوی بنالیں۔ پھر اس میں کباب ڈال دیں اور چند منٹ تک جوش آنے کی حالت تک پکائیں۔ تیار ہونے پر ہری مرچ اور ہرے دھینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کرلیں۔
مکس فروٹ آئس کریم

اجزاء:
آم تین عدد، کیلے تین عدد، چیکو چار عدد، دُودھ ایک کلو، ربڑی ایک کلو، پستے پچیس گرام،بادام پچیس گرام، چینی دوکب، الائچی دوعدد کھول کردانے نکال لیں، آم، کیلے، چیکو، چینی اور الائچی کو دُودھ میں ڈال کر پیس لیں۔
ترکیب:
ان سب کا مکس،شیک تیار کرلیں اور دُودھ کو ہلکی آنچ پر اُبال آنے تک رکھ دیں۔ اُبال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دُودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ گاڑھا ہونے پر دُودھ ایک سیدھے سا نچے میں ڈال کر فریز کردیں۔ جم جانے پر نکالیں اور اوپر سے پستے،بادام ڈال کر پیش کریں۔ مزے دار آئس کریم۔
فش بھرتہ

اشیاء:
فش ایک کلو، لونگ ایک تولہ، کالی مرچ ایک تولہ، خشک دھنیا دوتولہ، نمک د و تولہ، گھی ایک پاؤ، الائچی ایک تولہ، ادر ک ایک چھوٹی گانٹھ، لال مرچ چار تولہ، کیلے کے چندپتے۔
ترکیب:
فش کو نمک اور آٹے سے اچھی طرح دھولیں بعدازاں اس کے پارچے بنالیں۔ پھر ان پر ادرک کا عرق اور نمک ملا کر ایک دن پڑا رہنے دیں۔ پھر ان میں دھنیا ملا کر کیلے کے پتوں میں رکھیں اور پتوں کو دس بل دے کر گرم راکھ میں دبا دیں۔ پھر نکال کر کوٹیں۔ اب پیاز گھی میں لال کریں۔ اسی گھی میں فش بھونیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔
منچورین کوفتہ

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو،ہری مرچ دوعدد باریک کٹی ہوئی، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، میدہ دوکھانے کے چمچ، کارن فلار دوکھانے کے چمچ، سویاسوس دوکھانے کے چمچ، ہری پیاز تین کھانے کے چمچ باری کٹی ہوئی۔
سوس کیلئے! کوکنگ آئل آدھا کپ، ادرک دو کھانے کے چمچ پسا ہوا، پیاز آدھا کپ پسا ہوا، اویسٹرسوس دوکھانے کے چمچ، کیچپ آدھا کپ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، چلی سوس دو کھانے کے چمچ، پانی ڈیڑھ کپ۔
ترکیب:
قیمہ چوپر میں پیس کر اس میں باریک کٹی ہری مرچ، کالی مرچ، سرکہ، ادرک،لہسن کا پیسٹ نمک، میدہ، کارن فلور، سویاسوس اور باریک کٹی ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس آمیزے سے کوفتے بناکر گرم آئل میں پانچ منٹ تک ڈیپ فرائی کرلیں کہ گولڈن براؤن ہوجائیں۔ پھر انہیں نکال کر الگ رکھ لیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے کٹاہوا لہسن فرائی کریں۔ اب اس میں کٹی پیاز اور باریک کٹے ہوئے ہری پیاز کے پتے ڈال کر دومنٹ مزید فرائی کریں۔ پھر پانی،اویسٹر سوس، کیچپ،سفید مرچ، نمک، سرکہ اور چلی سوس ڈال کر اُبال آجانے تک پکائیں۔
مٹن کڑاہی

اجزاء:
مٹن ڈیڑھ کلو اُبلا ہوا، گھتی فرائی کے لئے، ٹماٹر آدھا کلو، پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، لہسن،ادرک کاپانی تین سے چار کھانے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، دہی دو سے تین کھانے کے چمچ، ہرادھنیا تین کھانے کے چمچ، ہری مرچیں دوسے تین عدد، ادرک ایک ٹکڑا، لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
مٹن کڑاہی بنانے کے لیے گرم گھی میں بکرے کا گوشت فرائی کریں۔۔
گوشت کو اتنا فرائی کریں کہ ہلکا براؤن ہوجائے۔ اب دوسری پتیلی میں ٹماٹر نرم کریں، پھر اس میں بکرے کا گوشت، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، لہسن، ادرک کا پانی، ہلدی،گرم مصالحہ پاؤڈر اور دہی شامل کرکے اچھی طرح بھنائی کریں۔ اب اس میں لیموں کا رس،ہرادھنیا، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر گارنش کریں۔ مٹن کڑاہی تیارہے۔
کھویا پڈنگ

اجزاء:
انڈے چار عدد، ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد کنارے کاٹ لیں، دودھ تین کپ، چینی آدھا کپ، کھویا آدھا کپ، زعفران ایک چائے کا چمچ،سبزالائچی ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، بادام حسب ضرورت باریک کٹے ہوئے، چاندی کے ورق حسب ِ ضرورت،مکھن حسب ِضرورت۔
ترکیب:
سلائسز کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مکھن میں فرائی کرلیں۔ ایک برتن میں دودھ، چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں۔ کھویا نرم ہوجائے تو اس میں سلائسز کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں۔تھوڑی دیر بعد اس میں زعفران اور الائچی شامل کردیں۔
جب گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اُتار کر رکھ لیں۔ اب انڈے کو پھینٹ کر اس میں شامل کردیں۔ اوون پروف ڈش میں مکھن لگائیں۔ یہ آمیزہ ڈش میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کرلیں۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔باریک کٹے ہوئے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کریں۔
مٹن کریم قورمہ

اجزاء:
مٹن آدھا کلو، فریش کریم آدھا کپ، مکھن دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر ایک عدد، ہری مرچ کٹی ہوئی دوعدد، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، بڑی الائچی دوعدد، دار چینی کا آدھے انچ کا ٹکڑا،زیرہ آدھا چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد، بگھار کیلئے تیل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ، پانی دوکپ۔
ترکیب:
دیگچی میں مکھن ڈال کر پگھلائیں، اس میں زیرہ،دار چینی اور بڑی الائچی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال دیں، ساتھ ہی لال مرچ، ادرک،لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھون لیں، جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مٹن ڈالیں اور ساتھ ہی کریم ڈال دیں، اب اسے ہلکی آنچ پر پھر بھونیں، اس میں دوکپ پانی ڈالیں اور مٹن گلنے کیلئے رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کربراؤن کرلیں، جب براؤن ہوجائے تو اسے مٹن والی دیگچی میں ڈالیں اور دس منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں،مزید ار مٹن کریم قورمہ تیار ہے،نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
مٹن تکہ

اجزاء:
بکرے کا گوشت ایک کلو(ران والی بوٹی) کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ِذائقہ،سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ،کچا پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ(چھلکے سمیت پیس لیں) لیموں چار عدد۔
ترکیب:
گوشت میں سارے مصالحے اچھی طرح سے لگالیں۔ لیموں کا عرق بھی اچھی طرح لگالیں۔ دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں پھر کوئلے والا چولہا جلا کر سیخوں پر تین چار بوٹی لگا کر سینک لیں۔ جب سک جائے تو کوکنگ آئل لگا کر دو منٹ بعد نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں۔ اس ڈش کو چار افراد کھاسکتے ہیں۔
نوڈلز ودھ چکن کڑاہی

اجزاء:
ایک نوڈلز پیکٹ، مرغی کا گوشت،چکن کڑاہی مصالحہ ایک پیکٹ، ٹماٹر کاٹ لیں دوعدد،ادرک، لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ،بیک پارلر ٹماٹر کیچپ ایک کپ، بیگ پارلر چلی سوس ایک کپ، آئل حسب ِ ضرورت،پیاز سلائس کاٹ لیں ایک عدد، ہری مرچ ثابت رہنے دیں نمک حسب ِ ذائقہ دہی ایک کپ۔
ترکیب:
ایک نوڈلز کو اُبلتے میں 5-7 منٹ کے لئے اُبال لیں۔ یہاں تک کہ ایک گنی رہ جائے اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گر اکر ٹھنڈا پانی گزاردیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک نوڈلز کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ کرہی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر سنہری کرلیں۔اس میں لہسن، ادرک پیسٹ اور گوشت ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔ دہی میں چکن کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کرکے کراہی میں شامل کردیں ساتھ ہی اس میں 1 کپ پانی ڈال دیں اور گوشت گلالیں۔ ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈالیں اور مزید تین منٹ تک پکائیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کریں اس میں بیک پارلر ٹماٹو کیچپ، بیک پارلر چلی سوس اور نمک ڈالیں اور ساتھ ہی ایک نوڈلز بھی ڈال دیں۔ تین منٹ کت اس آمیزے کو درمیانی آنچ پکائیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو گوشت کے آمیزے میں ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کرکے اتنا پکائیں کہ تیل الگ نظرآنے لگے۔ چکن کڑاہی ودھ نوڈلز تیار ہے کسی سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ اور ہری مرچوں سے گارنش کرکے سروکریں۔
قیمہ کریلے

اجزاء:
قیمہ آدھاکلو، کریلے آدھاکلو، لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، ثابت مفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، دھنیا ایک چائے کا چمچ پسا ہوا، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی، ٹماٹر چار عدد باریک کٹے ہوئے، لہسن ادرک دو کھانے کے چمچ پسا ہوا،پیاز دوعدد بارک کٹی ہوئی، آمچور آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا، ہری مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی، ہرادھنیا ایک چوتھائی گٹھی باریک کٹا ہوا، لیموں ایک عدد نمک حسب ِ ذائقہ آئل حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
کریلے چھیل کر بیچ نکال دیں اور کاٹ کر نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز اور لہسن ادرک بھونیں۔ اس میں قیمہ شامل کرکے پانی خشک ہونے تک بھونیں جب قیمہ بھن جائے تو لال مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ، دھنیا، ہلدی، آمچور اور نمک شامل کرکے خوشبوآنے تک مزید بھونیں اس میں کریلے، لیموں کا رس اور ہری مرچیں ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ہرے دھینے سے سجا کر پیش کریں۔
خشک دودھ کی رس ملائی

اجزاء:
خشک دودھ 1کپ، انڈا پھینٹا ہوا ایک عدد، آئل 3-4کھانے کے چمچ،بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ، دودھ 1 لیٹر،چینی 1 کپ،پستہ بادام 10-15 عدد۔
ترکیب:
خشک دودھ، انڈا پھینٹا ہوا،بیکنگ پاؤڈر اور آئل ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے بولز بنالیں ایک دیگچی میں دودھ اُبال لیں اس میں چینی شامل کردیں۔ پھر اس اسے12 منٹ پکائیں اور گاڑھا کرلیں اس کے بعد وہ بولز شامل کرلیں اس رس ملائی کے ساتھ 5 منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کرلیں ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام گارنش کریں اور سرو کریں۔
پلاؤ

اجزاء:
دوپیالی چاول،ڈیڑھ کلو گرام، گوشت آدھا کلو، آدھی پیالی گھی، گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، سونف ایک چائے کا چمچ، خشک دھنیا ھسب منشاء، دار چینی پندرہ گرام ادرک حسب ضرورت، لہسن ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک سوپچیس گرام، نمک حسب ِ ضرورت، دہی یاٹماٹر۔
ترکیب:
ململ کے کپڑے میں ایک چھیلا اور کٹاہوا لہسن کے چھ جوئے کوٹے ہوئے، ثابت خشک دھنیا، سونف اور گرم مصالحہ جات کی پوٹلی بنالیں گوشت دھولیں۔ یخنی تیار کرنے کے لئے دیگچی میں آٹھ پیالی پانی ڈالیں اس میں گوشت،نمک اور مصالحہ جات کی پوٹلی رکھیں اور در میانہ آنچ پر گوشت کوگلنے کے لیے رکھ دیں۔ چاول چن کر صاف پانی سے ایک دومرتبہ دھوکر بھگودیں۔ جب گوشت گل جائے اور یخنی کاپانی تقریباً آدھا رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار رلیں۔ مصالحے کی پوٹلی کو یخنی سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس کو یخنی کے اندر اچھی طرح نچوڑ دیں۔ اس کے پھوگ کو خشک کرکے اور پیس کر محفوظ کرلیں۔ یہ پھوگ بھیجا وغیرہ پکانے میں مصالحے کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔ یخنی میں سے گوشت کی بوٹیاں نکال کر علیحدہ پیالے میں رکھ دیں۔ بقایا پیاز چھیل کر باریک لچھوں میں کاٹ لیں اور گھی یا تیل میں سرخ کرلیں۔ اس میں گوشت کی بوٹیاں،بقایا گرم مصالحہ جات، سفید زیرہ، کوٹا ہوا لہسن اور ادرک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
قیمہ بھرے ٹماٹر

اجزاء:
قیمہ آدھاکلو، ٹماٹر آدھا کلو، انڈہ ایک عدد، گھی حسب ضرورت،ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا، پیاز دوعدد باریک کٹا ہوا، لہسن ادرک پیسٹ چار چائے کے چمچ، گرم مصالحہ حسب ضرورت پسا ہوا ہری مرچ حسب ذائقہ، لال مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ،آٹا حسب ِ ضرورت۔
ترکیب:
ٹماٹروں کے اندر کا گودا اور بیج نکال دیں۔آدھی مقدا ر گھی ڈال کر پیاز لال کرکے نکال لیں۔ پھرا س میں قیمہ بھونیں چند منٹ بعد لا ل مرچ، نمک، گرمصالحہ، لہسن ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں اور دم پر رکھیں۔ دس منٹ بعد پیتلی کو چولہے سے اُتار کر اس میں ہری مرچ اور تلی ہوئی پیاز ملا کر ٹماٹروں میں بھردیں۔ اب ان کے منہ آٹے کی سخت تہہ سے بند کرنے کے بعد ان پر دھاگہ لپیٹ دیں۔ باقی گھی فرائی پین میں ڈال کر اور ٹماٹروں کے منہ پر انڈے میں ڈپ کیا ہوا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر اُنہیں ہلکا سا تل لیں۔ جب یہ حصہ سرخ ہوجائے تو ٹماٹروں کے اندر کا گودا اور بیج نکال دیں۔ آدھی مقدار ڈال کر پیاز لال کرکے نکال لیں۔ پھراس میں قیمہ بھونیں چند منٹ بعد لال مرچ، نمک،گرم مصالحہ، لہسن ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں اور دم پر رکھیں۔دس منٹ بعد پیتلی کو چولہے سے اُتار کر اس میں ہری مرچ اور تلی ہوئی پیاز ملا کر ٹماٹروں میں بھردیں۔ مزیدار قیمہ بھرے ٹماٹر تیار ہیں۔
سپینش رائس

اجزاء:
چاول اُبلے ہوئے تین پیالی،نمک حسب ذائقہ، لہسن کچلا ہوا 2سے3جوے، پیاز باریک کٹی ہوئی2عدد،درمیانی، ٹماٹر چوکور کٹے ہوئے 3عدد، زیتون،باریک کٹے ہوئے آدھی پیالی مشروم، باریک کٹے ہوئے،2پیالی شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی2یا3عدد اجوائن، آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی، آدھا چائے کا چمچ،اولیو آئل 3 کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
فرائنگ پین میں اولیوآئل کو ہلکا ساگرم کرکے لہسن اور پیاز کو ذرا سا ٹرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں شملہ مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں۔ ٹماٹر، مشروم اور زیتون بھی شامل کردیں۔ ذراسی آنچ تیز کرکے 3 سے4 منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چاول شامل کردیں۔ تیز آنچ پرفرائی کرتے ہوئے نمک، کالی مرچ اور اجوائن ڈال دیں۔ چاولوں کے ساتھ جب ساری چیزیں مکس ہوجائیں اور چاولوں سے خوشبو آنے لگے تو چولہا بند کردیں اور گرم گر م سپنیش رائس کے مزے لیں۔
شاہی ٹکڑے

اجزاء:
دودھ 2کپ، شکر 4 کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی سلائس 5عدد، مکھن30گرام،ونیلا ایسنس چند قطرے، انڈے 2عدد، الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ بادام،پستہ حسب پسند۔
ترکیب:
پہلے دودھ میں چینی ملا کر گرم کریں پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اور ساتھ ہی ونیلا ایسنس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ ڈبل ڈبل روٹی کے سلائس مکھن میں فرائی کریں کسی برتن میں کٹے ہوئے سلائس رکھیں اور اوپر سے دودھ ڈالیں تاکہ سلائس ڈوب جائیں۔ اس کے اوپر بادام، پستہ اور الائچی پاؤڈر چھڑک دیں۔ اب برتن کو اوون میں یا ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ جب دودھ خشک ہوجائے تو اُتارلیں شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔ بادام،پستہ، موٹا موٹا کوٹ کر بھی ڈال کر سروکریں۔
اسپیشل کباب مصالحہ

اجزاء:
قیمہ بیف یامٹن آدھا کلو باریک پیس لیں، لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ،گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، پانی دوکپ، پیاز درمیانے سائز کی ایک عدد (گول لچھوں میں کٹی ہوئی)،شملہ مرچ ایک عدد درمیانے سائز کی (قتلے کاٹ لیں)،ٹماٹر ایک عدد (قتلے کاٹ لیں)، آلو ایک عد (اُبال کر قتلے کاٹ لیں)ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں 7عدد، تیل4کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
قیمے میں لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب سیخ کباب کی طرح کے کباب بنالیں، دیگچی میں گرم پانی ڈالیں،اُبلنے لگے تو کباب اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، پانی خشک ہوجائے تو تیل ڈال کر دیگچی پکڑ کر ہلائیں لیکن کبابوں میں چمچ نہ چلائیں۔ جب کبابوں کا رنگ گولڈنگ ہوجائے تو پیاز شملہ مرچ، ٹماٹر آلو، ہرادھنیا، ہری مرچیں اور اگر چاہیں تو تھوڑا نمک چھڑک کر تین چار منٹ کیلئے دم پر لگادیں۔ تیار ہونے پر سرونگ باؤل میں نکال لیں، کوئلے کو اچھی طرح دہکالیں، اس کے بعد بریڈ سلائس پر کوئلہ رکھ کر باؤل میں درمیان میں رکھیں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ڈھک دیں،5منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں، بریڈ اور کوئلہ نکال کر مزید ار کباب مصالحہ نان یاتندوری کے ساتھ سرو کریں۔
ٹماٹو چکن کری

اجزاء:
چکن ایک کلو، ٹماٹر باریک کتے ہوئے ایک کپ، دہی 5کھانے کے چمچ، پیاز ایک عدد درمیانے سائز کی، ہری مرچ5عد، ٹماٹو کیچپ3کھانے کے چمچ، ثابت لال مرچ تین عدد، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پانی دوکپ، نمک حسب ذائقہ،تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
چکن کو تیل میں ہلکا ہلکا فرائی کرلیں،ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن،نمک اور سیاہ مرچ گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں تین کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، جب آمیزہ یکجان ہوجائے تو نکال لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں، اب اس میں گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ڈالیں اور بھون لیں، بھون کر اس میں چکن اور ٹماٹو کیچپ ڈالیں، ساتھ ہی دہی بھی ڈال دیں، 3 منٹ تک ہلکی آنچ پرچلانے کے بعد اس میں دوکپ پانی ڈالیں اور ڈھکن لگا کر ہلکی انچ پر10منٹ کیلئے رکھ دیں، جب تیار ہوجائے تو من پسند ڈریسنگ کریں اور نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
شامی کباب

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو، چنے کی دال آدھی پیالی، کالی مرچ چھ عدد، لونگ چار عدد، دار چینی ایک ٹکڑا، انار دانہ ایک کھانے کا چمچ، پیاز تین عدد چھوٹی باریک کٹی ہو، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا، لہسن آٹھ جوے، سرخ مرچ آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ اُبلے ہوئے آلو چار عدد، انڈے دو عدد، ہرادھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،پودینہ پاریک کٹاہواایک گھٹی، ہری مرچ باریک کٹی ہو چھ عدد۔ کوکنگ آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے چنے کی دال،قیمہ، ادرک،لہسن،لال مرچ، کالی مرچ،داری چینی،لونگ اور نمک ایک دیگچی میں دو گلاس پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر چڑھا دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو ایک کھانے کا چمچ دہی ڈال دیں۔ اناردانہ پودینہ ہری مرچ کی چٹنی پیس کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ملادیں، اُبلے ہوئے قیمے کو باریک پیس لیں، اُبلے ہوئے آلو کا بھرتہ بناکر اس میں پسی ہوئی چٹنی ملادیں اور چھوٹے چھوٹے گول کباب بنالیں، قیمے میں انڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ کر تھوڑا قیمہ لے کر ہاتھ پر پھیلا کر آلوکا کباب درمیان میں رکھ کر چاروں طرف سے قیمہ اُٹھا کر بند کردیں اور ہلکا سا دباکر کباب کی شکل دے لیں۔ اب ہلکی آنچ پر کباب گولڈن براؤن کرلیں مزے دار چٹنی بھرے کباب تیار ہیں۔
شملہ مرچ قیمہ

اجزاء:
شملہ مرچ دو سو پچاس گرام، قیمہ آدھا کلو،پسا ہوا لہسن ادرک دو چائے کے چمچ،ٹماٹر دو سوپچاس گرام چوپ کرلیں،پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ، پساہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ،پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں پانچ عدد۔
ترکیب:
شملہ مرچ کے بیج نکال کر اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر اس کا پانی سکھائیں اور پھر ادرک لہسن شامل کردیں۔ اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں کاٹ کر شامل کرکے پانچ منٹ پکائیں، جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں پسی ہوئی لال مرچ، شملہ مرچ، دھنیا، ہلدی پاؤڈر میتھی اور نمک ڈال کر ملائیں۔ چند منٹ دم یہ رکھنے کے بعد ڈش میں نکال لیں اور سرو کریں۔
مینگو فروٹ کیک

اجزاء:
بڑا آم کیوبا ایک عدد، انڈے چھ عدد، چینی 250گرام،میدہ گرام، مکھن 375 گرام،، بیکنگ پاؤڈر سا ایک کھانے کا چمچ، ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ، کشمش 50گرم، چاکلیٹ چپ 50گرام،اخروٹ 50 گرام، مربہ 50گرام۔
ترکیب:
باؤل میں انڈے ڈالے، الیکٹرک مشین سے تیز رفتار پر بیٹ کریں جب یہ فوم کی طرح ہوجائے تو چینی میں شامل کرکے بیٹ کریں، چینی کا دانہ حل ہوجائے تو مکھن شامل کرکے مکس کریں۔ میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ایک باؤل میں مکس کرلیں۔ جب مکھن مکس ہو جائے تو اس میں میدہ اور ونیلا ایسنس شامل کرکے مکس کرلیں۔ اس مکسچر میں کشمش، اخروٹ،مربہ، چاکلیٹ چپ ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کریں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں اور اس پر بیکنگ پیپر بچھادیں اب اس میں سارا آمیزہ ڈال دیں اور اوپر آم کے کیوب ڈال کرآہستگی سے اوپر نیچے کریں زیادہ مکس نہیں کرنا اسے اوون میں تیس سے پینتیس منٹ بیک کریں،تیار ہوجائے تو سرو کریں۔
چکن مصالحہ دار

اجزاء:
چکن ایک کلو، پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ، ٹماٹر باریک کٹاہوا ایک کپ، ہری مرچ 10سے12عدد، ادر ک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،بڑی الائچی 3عدد، چھوٹی الائچی 5عدد، دار چینی کا ٹکڑا ایک انچ کا، زیرہ ایک کھانے کا چمچ، اجوائن آدھی چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ، املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک کپ، نمک اور تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک برتن میں دہی ڈالیں، اس میں املی کا گودا، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور لہسن،ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، چکن کی بوٹیاں کریں اور اسے اس آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں، جب براؤن ہونے لگے تو اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال دیں، اچھی طرح بھن جائے تو مصالحہ لگا کر چکن اس میں ڈال کر کچھ دیر کیلئے بھونیں، ایک ململ کے کپڑے میں بڑی الائچی، چھوٹی الائچی،دار چینی،اجوائن،زیرہ اور سیاہ مرچ ڈا ل کر باندھیں، بھنے ہوئے چکن میں دو کپ پانی لگائیں اور ململ کی پوتلی اس میں ڈال کر ڈھکن بند کردیں،5 منٹ تک اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں،اب اس میں نمک ملائیں اور ہلکی آنچ پر اس کا پانی خشک کرلیں، جب تیل چھوڑنے لگے تو مصالحے والی پوٹلی باہر نکال لیں،مصالحے والا چکن نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔