سوالات /جوابات
سوال نمبر ۱- وہ کونسا جانور ہے جس کے 32دماغ ہیں؟
Leeches :جواب
سوال نمبر۲۔ دنیاکی سب سے بڑی عمارت کون سی ہے؟
جواب:- بُرج خلیفہ
سوال نمبر۳۔ انگلش کے ان دوحروف کو کیاکہاجاتا ہے جن کے سپیلنگ (ہجے) ایک جیسے ہوں لیکن معانی Bear, Can, Bow مختلف ہوں۔ جیسے….
Homonym یا Homograph :جواب
سوال نمبر۴۔ انگلش میں ایک سو سال کو توسنچری کہاجاتا ہے۔ ایک ہزار سال کو کیاکہاجاتا ہے؟
Millennium :جواب
سوال نمبر۵۔ ایک زنجیر کی 20کڑیاں ہیں۔ پہلی10کڑیاں 20,20 کلووزن اُٹھاسکتی ہیں۔ آخری نوکڑیاں 10,10 کلووزن اُٹھاسکتی ہیں۔ آخری کڑی 5کلووزن اُٹھاسکتی ہے۔ پوری زنجیر کتنا وزن اُٹھا سکتی ہے؟
جواب: آخری زنجیر پہ 5کلو سے زیادہ وزن ڈالا جائے گا تو وہ ٹوٹ جائے گی۔
سوال نمبر۶۔ دنیا میں سب سے پہلے ریلوے لائن کہاں بچائی گئی تھی ؟
جواب: انگلستان
سوال نمبر۷۔ قرآن الحکیم میں اللہ رب العزت نے اپنی کس صفت کا ذکر سب سے زیادہ مرتبہ فرمایا ہے؟
جواب: ربوبیت
سوال نمبر۸۔ گوگل سے کون واقف نہیں۔ اس کے دوفاؤنڈر (بانی) ہیں۔ آپ ان کے نام بتادیں۔
Lawrerence Larry Page Sergey Mikhaylovich Brin :جواب
سوال نمبر۹۔ دنیا میں سب سے زیادہ اہرام کس ملک میں ہیں
جواب: سوڈن 220اہراموں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اگرچہ سب سے بڑے اور مشہور اہرام مصر میں ہیں لیکن تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ سوڈان میں ہیں۔
سوال نمبر۰۱۔ اس مشہور ادیب کا نام بتائیں جن کی ت اریخ پیدائش اور تاریخ وفات22نومبر ہے؟
جواب: سید سلمان ندوی پیدائش 22/نومبر1884، وفات 22 /نومبر1953
سوال نمبر۱۱۔ وہ کونسے 4جاندار ہیں جو بغیر ماں باپ کے پیدا ہوئے ؟
جواب: (۱)۔ سیدناآدم ؑ، (۲)۔ سیدہ اماں حوا ؑ (۳)۔ سیدنا صالحؑ کی اوٹنی
(۴)۔ سیدنااسمٰعیل ؑ کادنبہ (۵)۔ سیدناموسیٰ ؑ کا اژدہا
(۶)۔ سرور کونین ﷺ کیلئے لایاجانے والا یا والی براق (۷)۔ سیدناعیسٰیؑ نے جوچمگاڈر بنائی تھی
(۸)۔ قابیل کی راہنمائی کرنے والا کوا
سوال نمبر۲۱۔ میں ایک گاڑی چلارہاہوں۔ گاڑی کا نمبر ہے۔ یہ کراچی سے صبح10 بج کے 26منٹ پہ لاہور کے لیے نکلتی ہے۔ جوکراچی سے 264کلومیٹر دور ہے۔گاڑی کی سپیڈ 95کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ گاڑی شام4بج کے 18منٹ پہ لاہور پہنچ جاتی ہے۔اب یہ بتائیں گاڑی کے ڈرائیور کا کیانام ہے؟
جواب: چونکہ گاڑی میں چلارہاہوں اس لیے گاری کے ڈرائیور کانام ”فیصل اسلم“ ہے۔
سوال نمبر۳۱۔ مساوات برابر کریں۔
3 3 3 3 3 = 31
آپ +،-،x، /، (،) کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ان اعداد کو 3،33،333 بھی لکھاجاسکتاہے۔
:جواب: 3)/33-3+3
) 3 /3)+ 3 + 3 3
سوال نمبر۴۱۔ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین کا شہر ہے آپ یہ بتائیں اسے پھالیہ کیوں کہتے ہیں؟
جواب: سکندر اعظم نے جب اس مقام پر یہاں کے بادشاہ پورس کو شکست دی تو اس کا گھوڑا بیوسی پھالساس جگہ پر مرگیا جس کی یاد میں اس نے یہ شہرآباد کیا جو بگڑ کر پھالیہ بن گیا۔ (Bucephalus)
سوال نمبر۵۱۔ بلی اگر کسی برتن میں سے کوئی چیز کھالے یاپی لے تو کیا وہ چیز پاک ہی رہتی ہے یا ناپاک ہوجاتی ہے؟
جواب: پاک ہی رہتی ہے۔ ”حضور ﷺ نے فرمایا یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے۔ یہ تو تمہارے درمیاں گھومتی پھرتی ہے“۔ (ترمذی جلد 1صفحہ94)
سوال نمبر۶۱۔ کونسی اعلیٰ مرتبت شخصیت ہیں جن کا نما ز جنازہ ستر دفعہ پڑھاگیا؟
جواب: حضرت حمزہؓ۔ غزوہ احد میں ان کو ہر شہید کے ساتھ رکھا جاتا اور اُس شہید کے ساتھ ان کا بھی جنازہ پڑھاجاتا اس طرح ستر دفعہ پڑھاگیا۔ (طبقات ابن سعد، جلد2، صفحہ 169)
لیکن بخاری کے مطابق شہدا ء احد کا جنازہ نہیں پڑھا گیا تھا۔ واللہ اعلم
(بخاری، کتاب الجنائز، جلد2، حدیث1343)
سوال نمبر۷۱۔ شاعر کی شناخت کریں۔
”سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی ﷺ سے مجھے“
”کہ عالم، بشریت کی زد میں ہے،گردوں“
جواب: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
سوال نمبر۸۱۔ اس انگلش لفظ کومختلف طریقے سے کاٹ کر، آگے پیچھے کرکے ترتیب بدل کر کم ا ز کم 8 نئے لفظ بنائیں۔
“Therein”
:جواب
(6). Hen (1). The, (2). There, (3). In, (4). Here, (5). He,
(7).Rein, (8).Thin, (9).Heir, (10).Nee, (11).Thee (12).Ten
(13).Tin, (14).Their, (15). Then
سوال نمبر۹۱۔ گلیلیو سیٹلائٹس گلیلیو کے دریافت کردہ چاند ہیں۔ آپ یہ بتائیں یہ کس سیارے کے چاند ہیں؟
جواب: جیوپیٹر(مشتری)
سوال نمبر۰۲۔ چاند پر غروب آفتاب کے وقت آسمان کا رنگ کیسا ہوگا؟
جواب: کرہ ہوائی کی عدم موجودگی کی وجہ سے دن ہو یارات چاند پر آسمان کا رنگ کالا ہی ہوگا۔
سوال نمبر۱۲۔ پاکستان کی کونسی شخصیت تحصیلدار،چیئرمین واپڈا، سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر خزانہ، چیئرمین سینٹ اور صدر کے عہدوں پر فائز رہی؟
جواب: سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان۔
سوال نمبر۲۲۔ ہیرے کو پگھلا یاجائے تو اس کا رنگ کیاہوگا؟
جواب: ہیرا بھی چونکہ کاربن (لکڑی) ہے اس لئے اسے جلایاتو جاسکتا ہے لیکن پگھلایانہیں جاسکتا۔
سوال نمبر۳۲۔ عیسوی سال کے کچھ مہینوں میں 30دن ہوتیہ یں کچھ میں 31دن ہوتے ہیں۔ کس مہینے میں 28 دن ہوتے ہیں؟
جواب: تمام مہینوں میں کم از کم 28دن ہوتے ہیں۔
سوال نمبر۴۲۔ سیریز مکمل کریں۔
9=4, 21=9, 22=9, 24=10, 8=5, 7=5, 99=10, 100=7, 16=?, 17=?
جواب: 16=7, 17=9
Alphabetsکیونکہ ہر ڈیجٹ کو اس میں موجود کی تعداد کے برابر لکھا گیاہے۔
سوال نمبر۵۲۔ فصیح الملک، بلبل ہندوستان اور جہان اُستاد کس شاعر کے خطابات تھے؟
جواب: نواب مرزا خان داغ دہلوی
سوال نمبر۶۲۔ یہ کن کو کہاجاتا ہے؟
(۱)۔فٹ بال کا پاور ہاؤس (۲)۔ بلیغ الارض (۳)۔ طوطئی ہند
(۴)۔ محبوب نبی (۵)۔ تاریخ کی سائنس کا بانی
جواب: (۱)۔ میکسیکو (۲)۔ حضرت خباب ؓ
بلیغ الارض کا لفظی مطلب زمین کا لقمہ۔ ایک دفعہ جب حضرت خباب ؓ کفار کے نرغے میں آگئے تو دعا کی کہ اے اللہ میری لاش کو کفار سے بچانا۔ جب یہ شہید ہوگئے تو زمین پھٹی اور ان کی لاش کو اپنے اندر سمولیا۔
(۳)۔ امیر خسرو (۴)۔ حضرت زید بن حارث (۳)۔ حضرت زید بن حارث ؓ
(۵)۔ ابن خلدون
سوال نمبر۷۲۔ حدیث پہ سب سے پہلی کتاب کونسی لکھی گئی؟
جواب: صحیفہ صادقہ
حضرت عبداللہ بن عمر والعاصؓ جب حضور اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوتے تو جو کچھ آپ ﷺ فرماتے اسے لکھ لیتے اس طرح ایک مکمل کتاب تیار ہوگئی جسے صحیفہ صادقہ کہاجاتاہے۔
سوال نمبر۸۲۔ پاکستان کا قومی پھل کونسا ہے اور قومی ڈش کونسی ہے؟
جواب: پھل:گرمیوں میں آم اور سردیومیں امردو، ڈش: بریانی اور نہاری
سوال نمبر۹۲۔ عشرہ مبشرہ صحابیوں میں سب سے آخر میں انتقال کرنے والے صحابی کا نام بتائیں؟
جواب: حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے 55ہجری میں مدینہ میں انتقال کیا۔
سوال نمبر۰۳۔ اگر؟
5+3+2= 151020
9+2+4= 183648
8+6+3= 482463
5+4+5= 202536
تو
7+2+5=?
جواب: 7+2+5= 143542
if
1st Digit = x
=(7×2)(7×5){(7-1)x(2+5)}
=(14×35){(6)x(7)}
=(14×35)(42)
=143542
سوال نمبر۱۳۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین میں ا یک پختون بھی تھا۔ اس پختون صحابی کانام بتائیں۔
جواب: قیس عبدالرشید ؓ۔آپ کو امراؤا لقیس بھی کہاجاتاہے۔
سوال نمبر۲۳۔
TEN Sports بہت مقبول کھیلوں کا چینل ہے۔آپ اس میں TENکامطلب بتادیں؟
Taj Entertainment Network :جواب
سوال نمبر۳۳۔
کہاجاتاہے۔ Homo sapiens انسان کو سائنس کی زبان میں
آپ یہ بتادیں کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے؟ اور اس کا لغوی مطلب کیا ہے؟
جواب: یونانی زبان کا لفظ ہے ہوموکامطلب انسان اور سیپیئنز کا مطلب عقلمند۔
سوال نمبر۴۳۔ اگلا حرف کیا ہوگا؟
J, F, M, A, J, J, A, S, O, N, ?
جواب۔
D ۔ کیونکہ یہ سارے انگریزی مہینوں کے ناموں کے پہلے پہلے حروف ہیں۔
سوال نمبر۵۳۔
3+3×4=?
جواب: 15۔
سوال نمبر۶۳۔ قرآن میں دودریاؤں کا ذکر ہے جو ایک ساتھ ہونے کے باوجود ان کا پانی ایک دوسرے میں مکس نہیں ہوتا۔ ان میں سے ایک کا ذائقہ کھارا اور دوسرے کا میٹاھ ہے۔ آپ بتائیں قرآن میں ان کا ذکر کس سورت میں ہے اور یہ بھی کہ یہ دریا دنیا کے کس ملک میں ہیں؟
جواب: سورۂ رحمن آیت 19اور20
کیپ ٹاؤن، ساؤتھ افریقہ
سوال نمبر۷۳۔ اسکول میں پہلے دن کے موقع پر ٹیچر نے کہا کہ اسٹوڈنٹ دوسرے اسٹوڈنٹ سے ہاتھ ملائے۔ کلاس میں کُل 11 بچے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کلاس میں کُل کتنی دفعہ ہاتھ ملایاجائے گا۔
جواب: 55۔
پہلابچہ10 بچوں سے ہاتھ ملائے دوسرا9بچوں سے کیونکہ 10ویں سے وہ پہلے ہی ہاتھ ملاچکاہے۔ تیسرا8سے اسی طرح ٹوٹل 55بار ہاتھ ملایاجائے گا۔
سوال نمبر۸۳۔ 60کلو گرام انسان میں کتنے کلو آکسیجن اور کتنے کلو ہائیڈروجن پائی جاتی ہے؟
جواب: آکسیجن 8 ء 38 کلوگرام، ہائیڈروجن 6کلو گرام، کاربن 9 ء10 کلوگرام
نائٹروجن 9 ء1 کلوگرام
سوال نمبر۹۳۔ زمین کا ماس 1024 6 کلوگرام ہے۔بتائیں زمین کا وزن کتنا ہے؟
جواب: زمین کا وزن زیر ہوگا۔
(۱)۔ ایک تو یہ کہ زمین خلاء میں ہے اور کی کنڈیشن کی وجہ سے زمین کا ون زیرو ہوگا۔ Weightlessness
(۲)۔ دوسرا یہ کہ وزن وہ طاقت ہے جس سے زمین دوسرے اجسام کو اپنی طرف کھینچتی ہے نہ کہ خود اپنے آپ کو اس لیے کی ویلیو8 ء9 نہیں لی جاسکتی۔ g
g(۳)۔ اگر کی ویلیو کسی دوسرے سیارے کے لحاظ سے لی جائے تو زمین کی کی وجہ سے اجسام زمین پہ گر جاتے ہیں تو زمین کو بھی جاکر دوسرے سیاروں سے ٹکراجاناچاہیے۔
اس لیے
W = mg
g=0
w=0
کسے کہاجاتاہے ؟ King of Chemicalsسوال نمبر۰۴۔
جواب: سلفیورک ایسڈ کو۔
سوال نمبر۱۴۔ وہ کونسے خوش قسمت صحابی ہیں جو سروردوعالم ﷺ کے پیارے پیارے ہاتھوں سے سب سے پہلے جام کوثر نوش فرمائیں گے؟
جواب: حضرت سیدنا صہیب رومیؓ (کنزالاعمال جلد11 صفحہ756)
سوال نمبر۳۴۔ دہلی کا لال قلعہ کس نے تعمیر کروایاتھا؟
جواب: شاہ جہاں
سوال نمبر۴۴۔ جغرافیہ کے لحاظ سے بتائیں کہ ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرتے ہوئے طول بلد کے لحاظ سے کتنے درجے کے فرق سے ایک گھنٹہ ٹائم آگے پیچھے کیاجاتاہے؟
جواب: 15 درجے طول بلد میں فرق آنے سے ایک گھنٹے کا فرق پڑتا ہے۔ کیونکہ زمین ایک کرہ ہے اور کرے کے 360درجے ہوتے ہین۔ اور ایک دن میں 24گھنٹے اس لیے 360/24 جواب 15 آتا ہے۔
سوال نمبر۵۴۔ قرآن کی کس آیت میں اللہ رب العزت نے اپنی نبی ﷺ کی عمر کی قسم کھائی ہے؟
جواب: سورۂ حجر آیت نمبر72
”تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستیوں میں سرگرداں تھے“
Their are three errors in this sentence can you find all three ?سوال نمبر۶۴۔
:جواب
1. Their should be there
2. Errers should be errors
3. Use of “the” after teh Use of “All” is must.
سوال نمبر۷۴۔ سورۂ صمد، سورۂ نجات، سورۂ اساس،سورۂ معوذہ، سورۂ تفرید، سورۂ تجرید، سورۂ جمال اور سورۂ ایمان کس سورۂ قرآنی کے نام ہیں؟
جواب: سورۂ اخلاص۔
سوال نمبر۸۴۔ پانچ بلی یاں 5چوہے 5منٹ میں پکڑتی ہیں۔ 100 بلی یاں 100چوہے کتنے منٹ میں پکڑیں گی؟
جواب: 5منٹ۔
سوال نمبر۹۴۔ ”جب وقت آیا تو میں سب سے پہلے آگے بڑھ کے سینے پہ گولی کھاؤں گا“ محمد علی جناح نے یہ الفاظ کب اورکہاں کہے تھے؟
جواب: 16اکتوبر 1945کوئٹہ میں
سوال نمبر۰۵۔ ایک روزہ کرکٹ میں 5 میچوں کی سریز میں پاکستان نے 4ٹیموں کو وائٹ واش کیا ہے۔ آپ یہ بتائیں پاکستان خود کتنی بار وائٹ واش ہوا ہے ؟
جواب: 2بار، (۱)۔ بمقابلہ ویسٹ انڈیز1998ء (۲)۔ بمقابلہ آسٹریلیا2010ء
سوال نمبر۱۵۔ دنیا میں سب سے زیادہ ایلیویٹر(لفٹ) (اُردو: رافع مشین) کس ملک میں ہیں؟
جواب: اٹلی
سوال نمبر۲۵۔ انگلش میں ترجمہ کریں۔
”کواچلاہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا“
“He that apes others, never be himself” :جواب
سوال نمبر۳۵۔ ایک آدمی ایک کلب کے اندر جانا چاہتاہے لیکن کلب کے اندر جانے کے لئے پاس ورڈ چاہیے۔ وہ آدمی دروازے کے پاس کھڑے ہوکے سنتا ہے ایک آدمی آتا ہے اور گیٹ کیپر اُسے کہتا ہے “Twelve” وہ آدمی جواب دیتاہے “Six” اور گیٹ کیپر اسے اندر جانے دیتا ہے۔ پھر ایک اور آدمی آتا ہے گیٹ کیپر کہتاہے “Six” وہ آدمی جواب دیتاہے “Three”اور اندر چلاجاتاہے۔ یہ آدمی جو کھڑا سن رہاہے یہ بھی سمجھ جاتاہے اور گیٹ کیپر کے پاس جاتا ہے گیٹ کیپر کہتا ہے “Eight” یہ آدمی جواب دیتا ہے “Four”لیکن گیٹ کیپر اندر نہیں جانے دیتا۔ آپ بتائیں اس آدمی کو کیا کہنا چاہیے کہ وہ اندر چلاجائے؟
جواب: “Five” کیونکہ گیٹ کیپر جو کچھ کہتاہے پاس ورڈ اس عد میں موجود Alphabetsکی تعداد ہوتی ہے۔Eight میں Alphabets Five ہیں۔
سوال نمبر۴۵۔ سینٹی گریڈ سکیل اور فارن ہائیٹ سکیل کس درجہ حرارت پہ برابر ہوجاتے ہیں؟
جواب: 40 ڈگری پہ۔ یعنی 40 سنٹی گریڈ کو اگر فارن ہائیٹ میں تبدیل کیاجائے تب بھی 40 ہی رہے گا۔
English Coloursسوال نمبر۵۵۔ دنیا میں کتنے سمندروں کے نام پہ رکھے گئے ہیں؟
Red Sea, White Sea, Black Sea, Yellow Sea :جواب
سوال نمبر۶۵۔ دنیا میں سب سے زیادہ سونا چین میں پیدا ہوتا ہے آپ یہ بتائیں سب سے زیادہ سونا استعما ل کونسا ملک کرتاہے؟
جواب: چین ہی استعمال کرتاہے۔
سوال نمبر۷۵۔ انسانی پیٹ میں سب سے لمبا عضو کونسا ہوتا ہے؟
جواب: چھوٹی آنت۔ 22فٹ
سوال نمبر۸۵۔ کپاس اُگانے کے لئے زیادہ مناسب زمین کونسی ہوتی ہے؟
جواب: کالی زمین
سوال نمبر۹۵۔ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ سب سے پہلے کس صحابی نے لکھی تھی؟
جواب: سیدنا خالد بن سعید رضی اللہ عنہ
سوال نمبر۰۶۔ کس ملک نے خلاء میں پودے اُگانے کی کوشش کی؟
جواب: جاپان
سوال نمبر۱۶۔ حیات جاوید کس نے کس کے بارے میں لکھی ہے؟
جواب: مولانا الطاف حسین حالی نے سرسید احمد خان کے بارے میں
سوال نمبر۲۶۔ ایک گھونگا 20فٹ گہرے کنویں میں ہے۔وہ ہر روز 5فٹ اوپر چڑھتا ہے لیکن رات کو سوتے ہوئے 4فٹ نیچے کھسک جاتا ہے۔آپ یہ بتائیں وہ کتنے دن بعد کنویں سے باہر نکل آئے گا؟
جواب: 16دن بعد۔ 15دن وہ 15فٹ چھڑے گا اور آخر دن مزید 5فٹ چڑھ کے باہر آجائے گا۔
سوال نمبر۳۶۔ قرآن حکیم کے تیسویں پارے میں حروف مقطعات سے شروع ہونے والی سورتیں کتنی ہیں؟
جواب: ایک بھی نہیں
سوال نمبر۴۶۔ گیارہ ہزار گیارہ سو اور گیارہ کو ہندسوں میں لکھیں؟
جواب: 12111
Sick Man of Europeسوال نمبر۵۶۔ کس ملک کوکہاجاتاہے؟
جواب: ترکی کو۔
سوال نمبر۶۶۔ ”لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ“ پورا کلمہ طیبہ قرآن میں کس جگہ آیا ہے؟
جواب: کہیں بھی نہیں
سوال نمبر۷۶۔ ایک گھڑی کو صبح آٹھ بجے درست کیاگیاہے۔24گھنٹوں میں یہ گھڑی 10 منٹ آگے چلی جاتی ہے۔ اگلے دن جب گھڑی دن کا ایک بجائے گی تو درست ٹائم کیا ہوگا؟
جواب: 12 بج کے 48منٹ
اگر یہ گھڑی 24گھنٹ میں 10 منٹ آگے جاتی ہے تو ایک گھنٹے میں 25سیکنڈ آگے جائے گی۔صبح 8 بجے سے اگلے دن دوپہر1 بجے تک 29گھنٹے بنتے ہیں۔ اس لحاظ سے 725سیکنڈ آگے جائے گی جو12منٹ بنتے ہیں۔ اس لیے یہ اضافی12منٹ نکالنے پر درست ٹائم 12 بج کے 48 منٹ ہوگا۔
سوال نمبر۸۶۔ فرض کریں آپ سیڑھیوں کے پاس کھڑے ہیں۔ اور آپ کے سامنے تین بلبوں کے بٹن ہیں۔ بلب چھت پہ ہیں جو آپ کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ آپ کیسے بتائیں گے کہ کس بٹن سے کونسا بلب جلتا ہے۔ آپ صرف ایک دفعہ چھت پہ جاسکتے ہیں۔
جواب: بٹن نمبرایک اور بٹن نمبردوکوآن کریں۔ پانچ منٹ آن رہنے دیں۔ اس کے بعد بٹن نمبرایک کو آف کردیں۔ اور چھت پہ چلے جائیں۔ بٹن نمبر دو والا بلب جل رہاہوگا۔ باقی دونوں کو چھوکر دیکھیں جو تھوڑا گرم ہوگا وہ بٹن نمبرایک والا ہے اور جوبالکل ٹھنڈا ہوگا وہ بٹن نمبر تین والا ہے۔
سوال نمبر۹۶۔ پی پی پی کی سابق چیئروومین محترمہ بے نظیر بھٹو کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب: حکیم علی منگی
سوال نمبر۰۷۔ ”کچھ عشق پیغمبر میں نہیں شرط مسلما ن
ہے کو ثر ہندو بھی طلبگار محمد ﷺ“
یہ شعر کس ہندو شاعر کا ہے؟
جواب: دلورام کوثری
سوال نمبر۱۷۔ ایک بادشاہ نے ایک قیدی کو سزائے موت سنائی۔ ملکہ نے رحم کی درخواست کی۔ اب بادشاہ ملکہ کی بات بھی نہیں ٹال سکتا لیکن قیدی کو سزائے موت دینا چاہتاہے۔اس لیے وہ دو پرچیاں منگواتا ہے۔ ملکہ کے علم میں لائے بغیر دونوں یہ موت لکھواتاہے۔اور قیدی سے کہتاہے ایک پرچی اُٹھاؤ اگر زندگی والی اُٹھائی تو تمہاری جان بخش دی جائے گی ورنہ موت تمہارا مقدر ہوگی۔ قیدی بادشاہ کی چال سمجھ جاتا ہے لیکن وہ کیاکرے کہ اس کی جان بچ جائے ؟
جواب: قیدی دونوں میں سے ایک پرچی اُٹھاکر منہ میں ڈالتا ہے اور چباکر کھاجاتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ جوپرچی میں نے کھالی یہ پرچی میں نے چن لی۔اب بقیہ پرچی اُٹھا کر دیکھی جائے اگر اس پر موت لکھا ہو تو مطلب میں نے زندگی والی پرچی اُٹھا کے کھائی ہے۔ اس طرح وہ بچ جاتا ہے۔
سوال نمبر۲۷۔ کچھ عرصہ پہلے تک ایران کے صدر کے پاس کس ماڈل کی گاڑی تھی؟
جواب: 1977ماڈل
سوال نمبر۳۷۔ بہاول نگر کا پرانانام بتائیں؟
جواب: روجھاں والی
اسٹارٹنگ پیج
سوال نمبر۴۷۔ قرآن کے کون سے دوجملے ہیں جن کو اُلٹا بھی پڑھاجائے تو اسی طرح پڑھے جاتے ہیں؟
جواب: کل فی فلک (سورہ الانبیاء آیت33)
ربک فکبر(سورہ مدثر آیت 3)
سوال نمبر۵۷۔ قرآن کی آخری وحی کے کاتب کون تھے؟
جواب: حضرت ابی بن کعب ؓ
سوال نمبر۶۷۔ پاسی مذہب کی مقدس کتاب کانام کیاہے؟
جواب: زنداوستا
سوال نمبر۷۷۔ قرآن کی کس آیت میں سب سے زیادہ اسماء الحسنیٰ آئے ہیں؟
جواب: سورۂ حشر کی آیت نمبر23
سوال نمبر۸۷۔ دودھ دینے والی جانداروں میں سب سے کم دودھ کونسا جانور دیتاہے؟
جواب: ہاتھی
سوال نمبر۹۷۔ تربوز سبز ی ہے یاپھل؟
جواب: سبزی
سوال نمبر۰۸۔ ”حمد ہے اس رب کی جس نے میری اُمت میں تم جیسے آدمی کو پیدا کیا“
نبی پاک ﷺ کے یہ الفاظ کن صحابی کے بارے میں ہیں؟
جواب: حضرت سالم ؓ کے بارے میں۔
سوال نمبر۱۸۔ کس ملک نے ابھی تک پاکستان کو تسلیم کیا ہے اور نہ پاکستان نے اسے؟
جواب: اسرائیل
سوال نمبر۲۸۔ اگر آپ تھرمامیٹر کو بجلی کے چلتے پنکھے کے سامنے رکھیں تو اس کے درجہ حرارت پہ کیا فرق پڑے گا؟
جواب: کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سوال نمبر۳۸۔ آج رحمن ہل گیا؟ یا ”آج عرش ہل گیا“
نبی پاک ﷺ نے یہ الفاظ کن صحابی کی وفات پر کہے تھے؟
جواب: حضرت سعد بن معاذؓ
سوال نمبر۴۸۔ انٹرنیشنل ہاکی میں کن کھلاڑیوں کو ”دیوار چین“ کہاجاتاہے؟
جواب: پاکستانی فل بیکس منظورالحسن اور منورالزماں
سوال نمبر۵۸۔ 1994 ء میں پاکستان بیک وقت چارکھیلوں کا چمپئن تھا۔ ذرابتایئے توکون کو ن سے؟
جواب: (۱)۔ سنوکر:محمد یوسف (۲)۔ سکواش: جان شیر جان
(۳)۔ ہاکی: محمد شہباز سنیئر (۴)۔ کرکٹ: عمران خان
سوال نمبر۶۸۔ دنیا کی خالص ترین زبان کونسی ہے؟(جس میں کسی دوسری زبان کا ایک بھی لفظ شامل نہیں ہے)
جواب: عربی
سوال نمبر۷۸۔ 1993ء میں کس پاکستانی فلمی ہیرو کانام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیاگیا اور کیوں؟
جواب: سلطان راہی۔ بطور ہیرو سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے
سوال نمبر۸۸۔ دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کانام بتائیں؟
جواب: مسز بندرانائیکے (سری لنکا)
سوال نمبر۹۸۔ اسلامی دنیا کا سب سے بڑا جنازہ کس شخصیت کاتھا؟
جواب: مصر کے صدر جمال عبدالناصر کا تھا۔
سوال نمبر۰۹۔ پاکستان کے کس شہر کو نورمحل کہاجاتا ہے؟
جواب: بہالپورکو
سوال نمبر۱۹۔ یہ کن کو کہاجاتاہے؟
(۱)۔ بلوچستان کا دروازہ
(۲)۔ بین الاقوامی دریا
(۳)۔ پانیوں کا باپ
جواب: (۱)۔چمن
(۲)۔ دریا ڈینیوب
(۳)۔ دریائے مسسپی
سوال نمبر۲۹۔ فرانس کی دُلہن کس شہر کا کہاجاتاہے؟ اور یورپ کی ساس کس ملک کو کہاجاتاہے؟
جواب: (۱)۔ پیرس (۲)۔ ڈنمارک
سوال نمبر۳۹۔ حضرت ابراہیم ؑ کی کنیت کیا تھی؟
جواب: ابو الاضیاف (مہمانوں کا باپ)
سوال نمبر۴۹۔ دنیا کی سب سے پہلی طاق کس نے کس کو دی؟
جواب: حضرت اسمٰعیل ؑ نے اپنی بیوی عمارہ بنت سعید کو
سوال نمبر۵۹۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع کونسا ہے؟
جواب: چاغی ڈسٹرکٹ۔ 50545مربع کلومیٹر
سوال نمبر۶۹۔ 23۔24:
4 4 4 4 = 1
4 4 4 4 = 2
4 4 4 4 = 3
4 4 4 4 = 4
4 4 4 4 = 5
4 4 4 4 = 6
4 4 4 4 = 7
4 4 4 4 = 8
4 4 4 4 = 9
4 4 4 4 = 10
اس میں جمع، منفی، ضرب، تقسیم، چھوٹی، درمیانی اور بڑی بریکٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
اس میں اعداد کو 44یا444یا 4444 کے طور پر لکھا جاسکتا ہے۔
جواب:
(4+4)/(4+4)=1
(4/4)+(4/4)=2
4/(4+4+4)=3
{(4-4)x4}+4=4
{(4×4)+4}/4=5
{(4+4)/4}+4=6
{(4+4)-(4/4)}=7
{(4/4)+4}+4]=9
{4/(44-4)}=10
سوال نمبر۷۹۔ کیاکیلیفورنیا میں کوئی شخص اپنی بیوہ کی بہن سے شادی کرسکتاہے؟
جواب: نہیں مردہ انسان شادی نہیں کرسکتا۔
سوال نمبر۸۹۔ انناس پاکستان کے کس شہر میں سب سے زیادہ ہوتاہے؟
جواب: انناس پاکستان میں پیدا نہیں ہوتا۔
سوال نمبر۹۹۔ کس اُردو ناول کو اُردو ناولوں کا گرنتھ صاحب کہاجاتاہے؟
جواب: ”علی پور کا ایلی“ کو
سوال نمبر۰۰۱۔ پاکستان میں کتنے اور کون کون سے مغل بادشاہوں کی قبریں ہیں؟
جواب: صرف جہانگیر کی قبر ہے۔ لاہور میں۔
سوال نمبر۱۰۱۔ انگلش میں ترجمہ کریں؟
”کل دو طرح کے ہوتے ہیں
ایک آنے والا ایک گزرا ہوا“
Morrows are of two types, one is tomorrow one is yesterday .جواب۔
سوال نمبر۲۰۱۔ اہل جنت کی پہلی غذا کیا ہوگی؟
جواب: مچھلی کے جگر کے کباب۔
سوال نمبر۳۰۱۔ حضور ﷺ کے خچر کا کیا نام تھا؟اور یہ کس نے آپ کو تحفہ دیا تھا؟
جواب: ”دلدل“۔ شاہ مصر مقوقس نے۔
سوال نمبر۴۰۱۔ انگلش میں ترجمہ کریں
”ہماری ہی بلی اور ہمیں ہی میاؤں“
جواب۔ My Tutor My Foot
سوال نمبر۵۰۱۔ ”شیخ الاسلام“ کن کو کہاجاتاہے؟
جواب: حضرت ابوذر غفاری ؓ (اصل نام جندب بن جنادہ)
سوال نمبر۶۰۱۔ A Person Who Studies Physics is called…
جواب: Physicist
سوال نمبر۷۰۱۔ ایک روزہ کرکٹ میں کس کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف +150 سکور کیاہے؟
جواب: برائن لارا
سوال نمبر۸۰۱۔ ایک بس میں آٹھ لڑکیاں ہیں۔ ہر لڑکی کے پاس آٹھ بیگ ہیں۔ ہربیگ میں آتھ چوہے ہیں۔ ہر چوہے کے آٹھ بچے ہیں۔ بتائیں تو ذرا بس میں کل کتنی ٹانگیں ہیں؟ علاوہ ازیں ڈرائیو۔
جواب: 18448 ٹانگیں
سوال نمبر۹۰۱۔ شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ میچز کس ملک کے خلاف کھیلے ہیں اور کتنے؟
جواب: 74میچز بھارت کے خلاف
سوال نمبر۰۱۱۔ ”دشت تو دشت دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے“
”بحر ظلمات میں دوڑادیئے گھوڑے ہم نے‘
بتائیں بحر ظلمات میں گھوڑا کس نے ڈالاتھا؟
جواب: حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ
سوال نمبر۱۱۱۔ پاکستان میں ایک ڈش پائی جاتی ہے۔ جس کو حلیم کہاجاتا ہے۔اصل میں اس ڈش کا کیانام ہے؟ اور حلیم اصل میں کس کانام ہے؟
جواب: ڈش کا اصل نام دلیم ہے۔ اور حلیم اللہ کا صفاتی نام ہے۔
سوال نمبر۲۱۱۔ سب سے پہلے بیت رضوان کرنے والے صحابی کا نام بتائیں؟
جواب: سنان ابن سنان الاسدی (طبقات ابن سعدجلدI)
سوال نمبر۳۱۱۔ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی حضرت مہدی علیہ رضوان کا ظہور بھی ہے۔ اُن کا اصل نام اور اُن کے والد کا نام اور یہ بھی بتائین کہ وہ نبی ہونگے؟
جواب: نام محمد ولد کانام عبداللہ۔ اور وہ نبی نہیں ہونگے۔
سوال نمبر۴۱۱۔ ”جناح ایک بگڑا ہوا ضدی بچہ ہے جومانگتا ہے اسے دے دیجئے“ یہ الفاظ کس ہندو لیڈر کے ہیں؟
جواب: سرتیج بہادر سپرد کے
سوال نمبر۵۱۱۔ مدینہ ہجرت کرنے والے سب سے پہلے صحابی کانام بتائیں؟
جواب: حضرت ابو مسلمہ ؓ
سوال نمبر۶۱۱۔ قرآن میں کتنی سبزیوں کاذکر ہے؟ نام لکھیں۔
جواب: (۱)۔ ساگ، (۲)۔ ککڑی، (۳)۔ لہسن (۴)۔ پیاز
سوال نمبر۷۱۱۔ آکسیجن گیس بے رنگ ہے۔ لیکن اگر اس کو ٹھنڈا کرکے مائع یا ٹھوس حالت میں لایاجائے تو یہ بے رنگ نہیں رہتی۔ مائع یاٹھوس حالت میں اس کا رنگ کیسا ہوتا ہے؟
جواب: نیلا۔
سوال نمبر۸۱۱۔ ”لینڈ آف سمائلز“ (Land of Smimles) کس ملک کو کہاجاتا ہے؟
جواب: تھائی لینڈ۔
سوال نمبر۹۱۱۔ حجاج کرام عید کی نماز کہاں ادا کرتے ہیں؟
جواب: حجاج عید کی نماز ادا نہیں کرتے۔
سوال نمبر۰۲۱۔ حج کے دوران حضور اکرم ﷺ کو کنکریاں کون سے صحابی چن چن کے دیتے تھے؟
جواب: حضرت فضل ابن عباسؓ
سوال نمبر۱۲۱۔ پاکستان کے بانی محمد علی جناح ہیں۔ آپ ان ممالک کے بانیوں کے نام بتائیں؟
افغانستان، انڈونیشیا، چین، مصر، آسٹریلیا
جواب: احمد شاہ ابدالی، سوئیکارنو سان یات سین، سعد ذغلول، سرہنری پارکس
سوال نمبر۲۲۱۔ کونسے مشہور شاعر تھے جواپنی زندگی میں ہی اپنے نام کے ساتھ مرحوم لکھاکرتے تھے؟
جواب: جوش ملیح آبادی
سوال نمبر۳۲۱۔ دنیا کے سب سے مہنگے پرفیوم کانام بتائیں؟قیمت بھی بتائیں۔
جواب: کلائیو کرسچیئن امپیریئل میجسٹی پرفیوم (Perfume Clive Chrisitan Imperial Majest)
تقریباً ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے
سوال نمبر۴۲۱۔ رمضان المبارک میں 29یا30روزے ہوتے ہیں۔ لیکن ایک سال ایسا بھی گزرا ہے جس میں رمضان کے 42 روزے رکھے گئے۔ سال بتادیں۔
جواب: 1935۔ کیونکہ اس سال یکم جنوری کو یکم رمضان تھا اور قمری سال چھوٹا ہونے کی وجہ سے دسمبر میں پھر رمضان آگیا اس طرح 4روزے رکھے گئے۔
سوال نمبر۵۲۱۔ 2/اگست1922ء کوپورے امریکا کے فون ایک منٹ کے لیے بند رہے۔آپ بتائیں کیوں؟
جواب: ٹیلی فون کے موجد الیگزینڈر گراہم بیل کی وفات کی وجہ سے
سوال نمبر۶۲۱۔ ”بلیک ڈیتھ“ کس بیماری کو کہاجاتاہے؟
جواب: طاعون کو
سوال نمبر۷۲۱۔ کرکٹ کی تاریخ میں کتنے ٹیسٹ میچ ٹائی ہوئے ہیں اور کن کن ٹیموں کے درمیان؟
جواب: دوٹیسٹ ٹائی ہوئے ہیں
(۱)۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز
(۲)۔ آسٹریلیا اور انڈیا
سوال نمبر۸۲۱۔ 1952ء میں آئن سٹائن کو کس ملک کی صدارت کی پیشکش کی گئی تھی جو اس نے ٹھکرادی؟
جواب: اسرائیل
سوال نمبر۹۲۱۔ دوشعرا کے نام بتائیں جن کے تخلص بے نقطہ تھے۔
جواب: میر”درد“، ”ساحر“ لدھیانوی، الطاف حسین ”حالی“، ”وصی“، عبدالحمید”عدم“، مرزابادی ”رسوا“،
محمدرفیع ”سودا“، جمیل الدین ”عالی“، ”ماہر“ القادری
سوال نمبر۰۳۱۔ انگریزی حروف i اور j کے اوپر مووجد نقطے کو کیاکہاجاتا ہے؟
جواب: Tittle
سوال نمبر۱۳۱۔ قرآن حکیم کی تفسیر لکھنے کے لیے اٹھارہ علوم کاجاننا ضروری ہے۔ بتائیں تو ذرا کون کون سے؟
جواب: علم لغت، علم صرف، علم نحو، علم معانی، علم بیان علم بدعی، علم قرأت و تجوید، عل فقہ، علم اصول فقہ،
علم حدیث، علم اصول حدیث، علم کلام، علم ناسخ و منسوخ، علم اسباب النزول، علم قصص، علم تاریخ،
علم مناظرہ، علم تصوف
سوال نمبر۲۳۱۔ پاکستان کے کس شہر کو ”شیروں کا شہر“ کہاجاتاہے؟
جواب: منڈی بہاؤ الدین
سوال نمبر۳۳۱۔ دنیا نے بابائے قوم کا خطاب مولوی عبدالحق کو دیا۔ مولوی عدالحق نے یہ خطاب کس کو دیاتھا؟
جواب: اختر انصاری
سوال نمبر۴۳۱۔ دنیا میں سب سے پہلے مہندی کااستعمال کس نے کیاتھا؟
جواب: حضرت سید ناابراہیم ؑ
سوال نمبر۵۳۱۔ دنیا کے کس ملک میں چیونگ گم پہ پابندی ہے؟
جواب: سنگاپور
سوال نمبر۶۳۱۔ سیرت النبی ﷺ پہ اُردو میں لکھی گئی اس نادر کتاب کا نام بتائیں جس کے نام میں کوئی نقطہ نہیں۔ اس کے مصنف کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں حتیٰ کہ اس پوری کتاب میں بھی کوئی نقطہ نہیں؟
جواب: بادی عالم، مصنف ولی محمد
ڈاؤنلوڈلنک
سوال نمبر۷۳۱۔ ناشتے کا لغوی مطلب کیا ہے؟
جواب: خالی پیٹ
سوال نمبر۸۳۱۔ پاکستان کی پہلی خاتون سائنسدان کا نام بتائیں؟
جواب: ثمینہ ترمذی
سوال نمبر۹۳۱۔ دجال دنیا میں کتنے دن رہے گا اور ان دنوں کی کیا کیفیت ہوگی؟
جواب: 40 دن۔ پہلا دن ایک سال کے برابر، دوسرا دن ایک ماہ کے برابر، تیسر ا دن ایک ہفتہ کے برابر، باقی دن عام دنوں کے برابر ہونگے۔
سوال نمبر۰۴۱۔ حضوراکرم ﷺ کو جوپہلی غیبی آواز سنائی دی وہ کیا تھا؟
جواب: ”محمد ﷺ اپنے ستر کو ڈھانپ“
سوال نمبر۱۴۱۔ “Year of Imam Azam” کب اور کس ملک میں منایاگیا؟
جواب: 2009ء میں تاجکستان میں
سوال نمبر۲۴۱۔ دنیا کے کس عظیم کھلاڑی نے کہا تھا کہ اگر میں یہ میچ جیت گیا تو اسلام قبول کرلوں گا۔ وہ میچ بھی جیت گیا تھا ور اس نے اسلام بھی قبول کرلیا تھا۔
جواب: محمد علی کلے
سوال نمبر۳۴۱۔ شاعر کانام بتایئے۔
”کیا ہنسی آئی ہے مجھ کو حضرت انسان پر“
”فعل بد تو خود کریں اور لعنت کریں شیطان پر“
جواب: انشا خان انشا
سوال نمبر۴۴۱۔ قرآن کے کس پارے میں سب سے زیادہ سورتیں ہیں؟ اور کتنی ہیں؟
جواب: پارہ نمبر تیس۔ سورتیں 37
سوال نمبر۵۴۱۔ تاریخ نے کس دو شخصیات کو بت شکن کا خطاب دیا ہے؟
جواب: حضرت سیدنا ابراہیم ؑ اور محمد غزنوی
سوال نمبر۶۴۱۔ جارج سٹیفن دنیا کی سب سے پہلی ریل گاڑی کا موجد تھا۔ آپ یہ بتائیں اس نے کتنے سال کی عمر میں اپنا نام لکھنا سیکھا تھا؟
جواب: 17سال کی عمر میں
سوال نمبر۷۴۱۔ زبور اور نجیل کس زبان میں نازل ہوئیں تھیں؟
جواب: عبرانی زبان میں
سوال نمبر۸۴۱۔ اسلامی سلطنت میں شامل ہونے والے پہلے جزیرے کانام بتائیں؟
جواب: قبرص (سائپرس)
سوال نمبر۹۴۱۔ ”بیت العتیق“ کسے کہاجاتاہے؟
جواب: بیت اللہ شریف کو
سوال نمبر۰۵۱۔ ”بیت العتیق“ کسے کہاجاتاہے؟
جواب: بیت اللہ شریف کو
سوال نمبر۱۵۱۔ مدینہ میں حضور ﷺ کے میزبان حضرت خالد ؓ (ابو ایوب انصاری) تھے۔ یہ بتائیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے میزبان کون تھے؟
جواب: حضرت کارجہ بن زید ؓ
سوال نمبر۲۵۱۔ جس دن انسان نے چاند پر قدم رکھا اس دن چاند کی کیا تاریخ تھی؟
جواب: 5جمادی الاول
سوال نمبر۳۵۱۔ وہ کیا چیز ہے جو دن سے روشن ہوسکتا ہے، رات سے کالا ہوسکتا ہے، بلاؤ تو حرام ہے پیو تو حلال ہے، مرد کودن میں پانچ مرتبہ یاد کرتا ہے، عورت کو زندگی میں ایک مرتبہ، قرآن میں اس کا ذکر پانچ مرتبہ ہے۔ پانچ حروف کا لفظ ہے۔میم سے شروع ہوتا ہے۔
جواب: مقبرہ
اعمال اچھے تو دن سے روشن،اعمال برے تو رات سے بھی کالا، موت کی تمنا کرو تو حرام، جام شہادت نوش کرو تو حلال،قبردن میں پانچ مرتبہ مرد کو یاد کرتی ہے عورت کو مرکرایک ہی دفعہ قبرستان جانا ہوتا ہے۔
سوال نمبر۴۵۱۔ اگر آپ فجل پانی سے بھرے گلا میں مٹھی بھر نمک آہستہ آہستہ ڈالیں تو پانی کا لیول زیادہ ہو گا یاکم؟
جواب: سائنس کی رو سے پانی کالیول کم ہونا چاہیے۔
سوال نمبر۵۵۱۔ سابق صد ر پاکستان پرویز مشرف کتنے سال کتنے ماہ کتنے دن کتنے گھنٹے اور کتنے سیکنڈ برسر اقتدار رہے؟
جواب: 8سال 10ماہ 6 دن 18گھنٹے اور 16سیکنڈ
سوال نمبر۶۵۱۔ فٹ بال اور ہاکی میں کیپٹن کی شناخت کیسے کی جاتی ہے؟
جواب: بازو پہ پٹی بندھی ہوتی ہے۔
سوال نمبر۷۵۱۔ کس اسلامی ملک کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہیں ہوتا؟
جواب: سعودی عرب۔
سوال نمبر۸۵۱۔ 25-02-2009 کو کھیلے جانے والے ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں 24چھکے مارے گئے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھکوں کی میکسی مم تعداد ہے۔ آپ بتائیں یہ میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا؟ اور کس ٹیم نے کتنے چھکے مارے؟
جواب: نیوزی لینڈ11چھکے، بمقابلہ انڈیا 13چھکے
سوال نمبر۹۵۱۔ کمپیوٹر کو اُردو میں کیاکہاجاتاہے؟
جواب: شمارندہ
سوال نمبر۰۶۱۔ آسٹریلیا مسجد پاکستان کے کس شہر میں ہے؟
جواب: لاہور
سوال نمبر۱۶۱۔ دنیا کی سب سے طویل ترین نظم کانام بتائیں؟
جواب: مہابھارت
سوال نمبر۲۶۱۔ انسانی دماغ میں کتنے فیصد ڈائی ہائیڈرو جن مونوآکسائیڈ پایاجاتا ہے؟
جواب: انسانی دماغ میں پانی کی مقدار80تا90فیصد ہوتی ہے۔
سوال نمبر۳۶۱۔ 1876 ء میں گراہم بیل نے ٹیلیفون ایجاد کیا۔ یہ بتائیں پہلے ہی ماہ کتنے ٹیلی فون سیٹ فروخت ہوگئے تھے؟
جواب: نئی چیز ہونے کے باوجود صرف 6سیٹ فروخت ہوسکے۔
سوال نمبر۴۶۱۔ “Happy Birthday To you” یہ گانا کس کی ملکیت ہے؟
جواب: Warner Chappel Music کمپنی اس گانے کی ملکیتی حقوق رکھتی ہے۔
سوال نمبر۵۶۱۔ پاکستان کے اس شہید کانام بتائیں جنہوں نے نشان حیدر کے ساتھ ساتھ ستارہ جرأت بھی حاصل کر رکھا ہے؟
جواب: میجر رانا شبیر شریف شہید۔
1956: ستارہ جرأت
1971: نشان ِ حیدر
سوال نمبر۷۶۱۔ انسان میں پانچ حسیں ہوتی ہیں۔ سب سے پہلی کونسی حس پیدا ہوتی ہے؟
جواب: چھونے کی حس
سوال نمبر۸۶۱۔ 111 = 9 8 7 6 5 4 3 2 1 0؟
1۔صرف + اور – کی علامات استعمال کریں۔
2۔ڈبل دیجٹ بھی لکھ سکتے ہیں۔
3۔ کوئی بھی ڈیجٹ دوبار الاؤڈ نہیں ہے۔
4۔ ہرڈیجٹ کا استعمال ضروری ہے۔
جواب: 0+1+2+3+4+5+6+7+89=111
سوال نمبر۹۶۱۔ ایک لاہور تو پاکستان میں ہے۔ دوسرا لاہور کہاں ہے؟
جواب: امریکا کی ریاست اور جینیا میں
سوال نمبر۰۷۱۔ وہ کونسی کھانے ولی چیز ہے جو گرم کرنے سے سکڑتی ہے؟
جواب: انڈہ
سوال نمبر۱۷۱۔ ”دکھائی بھی جونہ دے، نظر بھی وہ آرہاہے“
”وہی خدا ہے“
”کوئی تو ہے جو نظام ِ ہستی چلارہاہے“
”وہی خدا ہے“
شاعر کانام بتائیں۔
جواب: مظفر وارثی
سوال نمبر۲۷۱۔ اگر آپ کبھی اتفاق سے کسی پارک میں گئے ہوں اور وہاں ایک گھوڑے پہ بیٹھے فوجی کا مجمسہ ہو تو آپ کیسے اندازہ لگائیں گے کہ یہ آدمی جنگ میں مرایا قدرتی موت؟
جواب: اگر تو گھوڑ ے کے دونوں پاؤں فضا میں ہیں تو آدمی جنگ میں مرا۔ اگر ایک پاؤں فضا میں ہے تو وہ آدمی جنگ میں زخمی ہوا لیکن بعد میں مرا۔ اگر دونوں پاؤں زمین پر ہوں تو وہ آدمی قدرتی موت مرا۔
سوال نمبر۳۷۱۔ ایک کنال کتنے مرلے کے برابر ہوتی ہے؟
ایک سیگھا (ویا)کتنے کنال کے برابر ہوتا ہے
اور ایک گھماؤں (گلا) کتنے سیگھوں کے برابر ہوتا ہے
جواب:
20
4
2
سوال نمبر۴۷۱۔ دنیائے کرکٹ کا کونسا کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ میں صرف ایک رن کی کمی کی وجہ سے سب سے زیادہ دفعہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہاہے؟
جواب: ماسٹر بلاسٹر رمیش سچن ٹنڈولکر۔ تین دفعہ99 پہ آؤٹ ہونے کا اعزاز ان کے پاس ہے۔
There is a word In English which is always pronounced incorrectly. What is it? سوال نمبر۵۷۱۔
Incorrectly :جواب
سوال نمبر۶۷۱۔ وہ کونسی چیز ہے جو اوپر بھی جاتا ہے نیچے بھی آتا ہے لیکن حرکت نہیں کرتا؟
جواب: درجہ حرارت
سوال نمبر۷۷۱۔
کس کا مخفف ہے؟ CNG
جواب: Compressed Natural Gas
سوال نمبر۸۷۱۔ 16/20, 21/22, 7/11 ان کو ترتیب نزولی میں لکھیں۔
جواب: 1۔ 20/21
2۔ 16/20
3۔ 7/11
سوال نمبر۹۷۱۔ اب تک بائیسکل پہ تیز ترین رفتار کاریکارڈ کس کے پاس اور کتناہے؟
جواب: Rompelberg of Netherlands
167 میل فی گھنٹہ
سوال نمبر۱۸۱۔ ایک ٹرین راولپنڈی سے کراچی کے لیے نکلتی ہے۔ٹھیک اسی وقت ایک دوسری ٹرین کراچی سے روالپنڈی کے لیے نکلتی ہے۔ کراچی سے نکلنے والی ٹرین کی رفتار100میل فی گھنٹہ اور راولپنڈی سے نکلنے والی ٹرین کی رفتار60 میل فی گھنٹہ ہے۔جب دونوں راستے میں ملتی ہیں تو کونسی ٹرین کراچی سے زیادہ فاصلے پہ موجود ہے؟
جواب: چونکہ دونوں ایک ہی جگہ پہ ہیں اس لیے کراچی سے دونوں ہی برابر فاصلے پر موجود ہیں۔
سوال نمبر۲۸۱۔ پاکستان کے اس ایم بی بی ایس باڈی بلڈر کا نام بتائیں جو مسٹر پاکستان کے ساتھ ساتھ مسٹر ایشیاء بھی رہ چکے ہیں؟
جواب: ڈاکٹر جاوید اختر
سوال نمبر۳۸۱۔ دنیا کا سب سے چھوٹا بحر کونسا ہے؟
جواب: Arctic Ocean
رقبہ 14,056,000 مربع کلومیٹر
سوال نمبر۴۸۱۔ سیدناآدم ؑ نے دنیامیں سب سے پہلے کونساپھل کھایاتھا؟
جواب: بیر کا
سوال نمبر۵۸۱۔ اگلا عدد بتائیں؟
One, Four, Five, Six, Seven, Nine, Eleven,…?
جواب: Hundred
کیونکہ ان تمام اعداد میں T نہیں آتا۔
سوال نمبر۶۸۱۔ Philology is……..?؟
جواب: Study of languages
سوال نمبر۷۸۱۔ دانتوں کے ڈاکٹر کو Dentist کہتے ہیں۔ مندرجہ ذیل چیزوں کے ڈاکٹروں کو کیاکہاجاتاہے؟
آنکھ، پیر، گردے، پتہ
جواب:
Optometrist
Podiatrist
Nephrologist
Urologist
سوال نمبر۸۸۱۔ ”بلیک ڈائمنڈ“ کسے کہتے جاتا ہے؟
جواب: کوئلے کو
سوال نمبر۹۸۱۔
A man and his son are in a car accident. The father dies on the scene, but the child is rushed to the hospital. When he arrives the surgeon says. “I can’t operate on this boy, he is my son!” how can this be true?
جواب: Surgeon was child’s mother.
سوال نمبر۰۹۱۔ آج جب میں عشاء کی نماز پڑھنے گیاتو امام صاحب نے دورکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ جب کہ باقی نمازیوں نے اُٹھ کر اپنی اپنی انفرادی نماز مکمل کی۔ ذرا بتایئے تو کیوں؟
جواب: امام صاحب مسافر تھے۔ اور باقی نمازی مقیم تھے۔
سوال نمبر۱۹۱۔ تمام خالی جگہوں کو ایک ہی لفظ سے پُرکریں؟
جواب: ایک ______لڑکی نے _____خریدی۔ اور وہ ایک_____عورت سے ٹکرائی اور اس کی ساری ______ زمین پر گر گئی۔
جواب: چینی
سوال نمبر۲۹۱۔ شہداء احد میں کتنے لوگوں کی نماز جنازہ پڑھی گئی تھی؟
جواب: شہداء احد کی نماز جنازہ نہیں پڑھی گئی تھی۔(بخاری، کتاب الجنائز،جلد2،حدیث1343)
سوال نمبر۳۹۱۔ (الف) انگریزی کے پانچ الفاظ بتائیں جن میں ایک بھی واول نہ ہو۔
(ب) انگریزی کے پانچ الفاظ بتائیں جن میں سارے واول موجود ہوں۔
جواب: (الف) Myth, Fly, Sky, Dry, Cry, Rhythm, Crypt.
(ب) Education, Equation, Behaviour, Audiotape, Dialogue
کستانی ہیں ان پاکستانیوں کے نا م بتائیں؟
جواب: انضمام الحق اور جاوید میانداد
باقی 4:
Alec Stewart,
Colin Cowdray,
Ricky Pointing,
Gordon Greenidge
سوال نمبر۵۹۱۔ اگر
1=5
2=25
3=325
4=4325
تو
5=?
جواب: 5=1
سوال نمبر۶۹۱۔
A man is wearing black. Black shoes, socks, trousers, lmper, gloves and balaclava. He is walking down a street with all the street lamps off. A black car is coming towards him with its light off but somehow manages to stop in time. How did the driver see the man?
جواب: Its day time
سوال نمبر۷۹۱۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ بکرے جیسے اس جانور کی گردن کے گرد لمبے لمبے بال ہوتے ہیں۔ سپرنگ جیسے سینگ ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی تعداد صرف2500 رہ گئی ہے۔ آپ یہ بتائیں اسے مارخور کیوں کہتے ہیں؟
جواب: قدیم یقین کے مطابق یہ سانپ کھاتا ہے اس لیے اسے مارخو ر کہاجاتا ہے۔ مارخور فارسی زبان کالفظ ہے مطلب سانپ کھانے والا
سوال نمبر۸۹۱۔ ایک ہی لفظ سے خالی جگہ پُرکریں؟
شہد سے زیادہ میٹھا_____ہے۔
سورج سے زیادہ گرم_____ ہے
فقیر کے پاس _____ہوتا ہے۔
بادشاہ کو _____چاہیے۔
جو_____کھائے مرجائے گا۔
جواب: ”کچھ نہیں“
سوال نمبر۹۹۱۔
IX is called Single
2X is called Double
3X is called Triple
4X is called……….?
5X is called………..?
جواب:
0X is Nulltuple
4X is Quadruple
5X is Quintuple
6X is Sextuple
7X is Septuple
8X is Octuple
10X is Decuple
16X is Sedenion
سوال نمبر۰۰۲۔ وہ کون سی چیز ہے جو انسان کو دودفعہ مفت ملتی ہے لیکن تیسری دفعہ خریدنی پڑتی ہے؟
جواب: دانت
سوال نمبر۱۰۲۔ دنیا کا وہ کون سا ملک ہے جس کے 3نام ہیں؟
جواب: بھارت، انڈیا، ہندوستان
سوال نمبر۲۰۲۔ سورج سب سے پہلے کس ملک میں نکلتا ہے؟
جواب: جاپان میں۔
سوال نمبر۳۰۲۔ وہ کون سا جانور ہے جو زبان سے اپنے کان صاف کرتا ہے؟
جواب: زرافہ۔
سوال نمبر۴۰۲۔ وہ کون سا جانو ر ہے جو سب سے اونچی چھلانگ لگا سکتا ہے؟
جواب: کینگرو۔
سوال نمبر۵۰۲۔ انسان ایک دن میں کتنی دفعہ سانس لیتا ہے؟
جواب: 1 دن میں 23000 دفعہ۔
سوال نمبر۶۰۲۔ انسانی جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جو چوٹ لگنے پہ سب سے جلدی ٹھیک ہوتا ہے؟
جواب: زبان۔
سوال نمبر۷۰۲۔ دنیا کی سب سے مہنگی لکڑی کون سی ہے؟
جواب: African Black Wood
سوال نمبر۸۰۲۔ وہ کون سا جاندار ہے جو سال میں 1کروڑ انڈے دیتاہے؟
جواب: Bluefin Tuna Fish
سوال نمبر۹۰۲۔ دنیا کی سب سے قیمتی اور مہنگی دھات کون سی ہے؟
جواب: پلاٹینم
سوال نمبر۰۱۲۔ وہ کونسا جاندار ہے جسے اپنی موت کاپتا ہوتا ہے؟
جواب: سزائے موت کا قیدی
سوال نمبر۱۱۲۔ انسان کے دماغ میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
جواب: 8ہڈیاں
سوال نمبر۲۱۲۔ وہ کونسا جاندار ہے جو اپنی گردن نہیں موڑ سکتا؟
جواب: مینڈک
سوال نمبر۳۱۲۔ وہ کونسا ملک ہے جو سال میں دودفعہ آزادی کادن منتا ہے؟
جواب: پانامہ
سوال نمبر۴۱۲۔ انسان ایک دن میں کتنی دفعہ پلگ جھپکتا ہے؟
جواب: 1دن میں 28800 دفعہ
سوال نمبر۵۱۲۔ وہ کیا ہے جس کی آنکھیں نہیں پھر بھی روتا ہے اور اس کے پر نہیں لیکن اُڑتا ہے؟
جواب: بادل
سوال نمبر۶۱۲۔ وہ کیا ہے جسے آپ اندھیرے میں تو دیکھ سکتے ہیں لیکن روشنی میں نہیں؟
جواب: اندھیرDarkness
سوال نمبر۷۱۲۔ پاکستان کا قومی رس کونسا ہے؟
جواب: گنے کا رس
سوال نمبر۔ پاکستان کی پہلی خاتون سائنسدان کا نام بتائیں؟
جواب: ثمینہ ترمذی
سوال نمبر: پاکستان کی ریاستی دارالحکومت کونسی ہے؟
الف. کراچی
ب. لاہور
پ. اسلام آباد
ت. پشاور
جواب:اسلام آباد
سوال نمبر:
اردو زبان کا آغاز کس ملک سے ہوا؟
الف. بھارت
ب. ایران
پ. ترکی
ت. پاکستان
جواب:بھارت
سوال نمبر:
ردو میں “میری” کا کونسا مذکر مؤنث ہے؟
الف. میرا
ب. میری
پ. میرے
ت. میرے
جواب:میرا