یہ اچانک پردیس سے گھر جاکے گھروالوں کو سرپرائز دینا
صرف فلموں اور ڈراموں کی حدتک ٹھیک ہے
مڈل کلاس لوگوں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ کی بات ہے
میں ایسے ہی ایک ڈرامے کے سین سے متاثر ہوا۔
جب گھر جانے کے دن آئے تو گھر اطلاع دیے بغیر ہی گھر پہنچ گیا۔
ابو برآمدے میں کرسی پہ بیٹھ کے کچھ تناول فرمارہے تھے۔
جیسے ہی مجھ پر نظر پڑی تو فورا کھڑے ہوئے اور بغیر سلام کے
ڈانٹنے لگ گئے۔”کم بخت بتا کر نہیں آسکے؟۔راستے میں خدانخواستہ
کچھ ہوجائے ہمیں پتہ تو لگے کہ ہمار ا بیٹا اس وقت کہاں ہے۔“
خوب شامت ہوئی۔ کمرے میں گیا تو اماں نے تو اپنا سر پکڑلیا کہ
بیٹا طبیعت تو ٹھیک ہے؟۔ ایسے اچانک کیوں آگئے؟
سب خیریت تو ہے؟۔“
حد تو چھوٹی بہن نے کردی۔ مجھے دیکھتے ہی پوچھنے لگیں“
ایسے اچانک آگئے؟۔ اُنہوں نے نوکری سے نکال دیاگیا۔؟“
ایک لقمہ سات سیکنڈ میں پیٹ میں پہنچ جاتا ہے
انسانی بال تین کلو وزن اُٹھاسکتے ہیں۔
ہرانسان کے ناک کی لمبائی اس کے ہاتھ کے
انگوٹھے کے برابر ہوتی ہے۔۔
بعد میں ناپنا پلیز
مردوں کی نسبت عورتیں زیادہ پلکیں جھپکاتی ہیں
ناپ لوجی ناپ لو اپنی ناک
انفارمیشن کی ایسی کی تیسی
پہلے ناک ناپ لو
پپو کے گھر بلی تھی
تنگ آکر وہ اسے کہیں چھوڑ آیا۔۔۔!
گھر آیا تو بلی پہلے سے پہنچی ہوئی تھی۔۔
پپو دوبارہ کہیں دور چھوڑ آیا بلی پھر گھر آگئی۔۔۔
پپو غصے سے بلی کو اور دور چھوڑنے گیا،،
وہاں سے بیگم کو کال کی۔۔۔!!
بلی گھر پہنچی۔۔؟
بیوی: ہاں۔۔!!
پپو: اس کمینی سے بول مجھے آکر لے جائے،، میں
راستہ بھول گیاہوں۔۔۔
دو لڑکیاں ٹرین میں سفر کررہی تھی
ایک بولی میں ایسے فوجی سے شادی کروں گی
جس کی تنخواہ دو لاکھ روپے ہو
دوسری بولی اگر دولاکھ والا نہ ملا تو
وہ بولی تو ایک لاکھ والے سے کرلوں گی
دوسری بولی اگر وہ بھی نہ ملا تو
وہ بولی ستر ہزار والے سے کرلوں گی
دوسری بولی وہ بھی نہ ملا تو
بولی پھر پچاس ہزار والا بھی چل جائے گا
اوپر برتھ پر ایک فوجی لیٹا ہوا تھا بولا
اگر بات پینتیس ہزار تک آجائے تو مجھے جگا دینا
لڑکی کالج سے آئی تو دیکھا کہ
اس کے گھر کے سامنے ایک لڑکا کھڑا ہے جیسے کسی کا انتظار کررہاہو
پھر روز ایسا ہونے لگا کہ واپسی پر بھی گھنٹوں بیٹھا رہتاہے پر منہ سے کچھ نہ
کہتا بس ایک بار اسے دیکھ کر سر جھکا لیتا۔۔۔!!
لڑکی کو یقین ہونے لگا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے وہ بھی اس کے
بارے میں سوچنے لگی،،
آج تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اس سے بات کرے گی
وہ اس کے پاس گئی لڑکا اسے دیکھ کر تھوڑا گھبرا سا گیا،،
لڑکی نے اس سے پوچھا:
آپ میرے گھر کے سامنے گھنٹوں کیوں بیٹھے رہتے ہیں۔۔۔؟؟؟
لڑکے نے لرزتے ہونٹوں سے کہا۔۔!! کیونکہ آپ کے WiFii کو
Password نہیں لگاہوا۔۔
۱۔ دودھ پینے سے جسم مضبوط ہوتا ہے۔۔؟؟
توپھر بلی آج بھی سالوں سے ویسے ہی کمزور کیوں ہے۔۔۔
۲۔ چہل قدمی کرنے سے اگر چربی کم ہوتی ہے۔۔؟؟
تو ہاتھی کا وزن کیوں کم نہیں ہوتا۔۔؟؟
۳۔ روز جلدی اُٹھنے سے پیسے میں برکت اور امیری آجاتی ہے۔۔؟؟
تو اخبار بانٹنے والا BMW میں گھومتا۔۔
۴۔ تیرنے سے جسم خوبصورت اور سڈول ہوتاہے۔۔؟؟
تو وہیل مچھلی کب کی بہت پتلی ہوگئی ہوتی۔۔۔
آپ بھی زیادہ چکر میں مت پڑو۔۔
جیسے ہو ویسے ٹھیک رہو۔۔۔
ایک شادی شدہ جوڑا باغ میں ٹہل رہا تھا
اچانک ایک بڑا سا کتا بھونکتا اور غراتا ہوا ان کی طرف لپکا
دونوں کو ہی لگا کہ یہ اُنہیں کاٹ لے گا
بچنے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر شوہر نے فوری طور
پر اپنی بیوی کو اوپر تک اُٹھالیا
تاکہ کتا بیوی کو کاٹ نہ سکے اور کم از کم بیوی
توکتے کے حملے سے بچ جائے
کتا بالکل نزدیک آکر رکا،،
کچھ دیر تو بھونکا اور پھر پیچھے کی طرف بھاگ گیا شوہر نے چین کی سانس
لی اور اس امید میں
بیوی کو نیچے اتارا کہ بیوی کوآج میری محبت کا یقین ہوگیا ہوگا۔۔۔
اور خوشی سے اس کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے
لیکن اس کی اُمیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اس کی بیوی چلائی
”میں نے آج تک لوگوں کو کتے کو بھگانے کے لیے
ڈنڈا مارتے یا پتھر پھینکتے تو دیکھا تھا پر ایسا آدمی پہلی بار دیکھ رہی ہوں
جو کتے کو بھگانے کے یلے اپنی بیوی کو بھی پھینکنے کے لیے تیار تھا۔۔۔
مرد اگر عورت کے لیے اپنی گرد بھی
کٹوالے تو وہ یہی کہے گی
”صحیح نہیں کٹوائی تھوڑا نیچے سے کٹوانی تھی ناں“
باپ میرے چار بچے ہیں۔۔!!
ایک نے MBA کیاہے
دوسرے نے ENGINEERING کی ہے
تیسرے نےPHD کی ہے
اور چوتھا چور ہے
دوست: تو چور کو گھر سے نکال کیوں نہیں
دیتے،
باپ: وہی تو کما کر لاتا ہے۔۔!!!
باقی سب تو بیروزگار ہیں۔
میں سوچتا ہوں
کاش میری بھی شادی ہوتی
شادی کا پہلا سال میں اور وہ بہت ہنسی خوشی اور پیار سے گزارتے،،
دوسرے سال وہ مجھ سے دھیمے لہجے میں لڑتی
اور میں خاموش رہتا
تیسرسے سال وہ مجھ سے اونچی آواز میں جھگڑتی اور میں بھی تھوڑی سی بحث کرتا،،
چوتھے سال وہ مزید اونچا چلا کر لڑتی اور پھر میں بھی چیخ کر بات کرتا،،
پانچویں سال ہم دونوں خوب چلا کر لڑتے
چھٹے سال گھر میں ایک جنگ عظیم برپا ہوتی
ساتویں سال میری بیوی کڈنیپ ہوجاتی
اور اغوا ء کار مجھے فون کرکے کہتے
ایک کروڑ دوگے تو تمہاری بیوی چھوڑیں گے
اور
میں اُنہیں فون پر جواب دیتا
میں تمہیں ڈیڑھ کروڑ دوں گا
۔۔۔۔
چھوڑنامت۔۔
آج میں نے 9 بجے ایک چھوٹی سی محفل رکھی ہے
آپ سب ضرور آیئے
اس محفل میں چکن بروسٹ، کولڈرنکس،
پیزا، سموسے،، چاٹ،،پکوڑے،،دہی بھلے
آئسکریم اور برگر سے ہونے والے نقصانات کے
بارے میں بتایا جائے گا۔۔۔
آنامت بھولیے گا۔۔
پٹھان پیرا شوٹ بیچ رہاتھا
اک کسٹمر آیا اس نے پیراشوٹ کھولنے کا
طریقہ پوچھا
پٹھان: جب تم دس ہزار فٹ کی بلند سے
چھلانگ لگاؤ تو یہ لال بٹن دبا دینا پیراشوٹ
کھل جائے گا۔
کسٹمر: اگر نہیں کھلا تو۔۔؟؟
پٹھان: اللہ کے بندے واپس کردینا ہم ادھر
گلی میں ہی رہتا ہے۔۔
ایک سگنل پر ایک عورت کی کار گرین سگنل
ہونے پر بھی دوبارہ اسٹارٹ نہیں ہوئی
لوگ پیچھے سے ہارن بجانے لگے
سگنل گرین سے یلو اور یلو سے پھر ریڈ ہوگیا
لیکن کار اسٹارٹ نہیں ہوئی
تھوڑی دیر بعد ایک ٹریفک سارجنٹ خاتون کی گاڑی
کے پاس آیا اور بڑی عاجزی سے بولا:
محترمہ کیاہوا۔۔؟؟
کوئی بھی کلر پسند نہیں آرہا کیا۔۔۔؟؟
پینڈو کی بیوی نے بڑے پیارے سے پینڈو کو کہا:
دیکھیں جی منی اور ببلو کے علاوہ ہمارا ایک بچہ اور بھی ہونا چاہیے
پینڈو: مہنگائی بہت ہے بیگم،، اس لیے 2بچے ہی کافی ہیں
بیگم: وہ تو ٹھیک ہے مگر میں پریشان ہوں
پینڈوبولا: کیسی پریشانی بیگم۔۔؟؟
بیگم: پریشانی یہ کہ اگر ببلوکو اللہ نہ کرے کبھی کچھ ہوگیا تو ہمارا
کون سہارا بنے گا۔۔؟؟ یہ سن کر پینڈوبھی پریشان ہوگیا
بیوی: پریشان کیوں ہوگئے۔۔؟؟ کیا سوچ رہے ہو۔۔؟؟
پینڈو: میں سوچ رہاہوں میں دوسری شادی کرلوں
اگر تمہیں بھی کچھ ہوگیا تو۔۔؟؟
ابھی بات پوری نہ ہوئی تھی کہ پینڈوں کو کچھ ہوگیا
دو دن بعد ہوش آیا تو پتہ چلا
کہ ٹیبل پر رکھا گلدان زور سے سر پر پڑا تھا۔
شوہر: تم سے شادی کرکے ایک
بات کا فائدہ تو ہوگیا۔
بیوی: خوش ہوتے ہوئے کون سی
بات کا فائدہ،
شوہر: مجھے میرے گناہوں کی سزادنیا
ہی میں م رہی ہے۔
ٹیچر نے سگریٹ کے
نقصانات بتانے کے لیے 1 کیڑا لیا
اور سگریٹ کے دھویں
میں رکھا تو وہ مرگیا
ٹیچر: آپ نے اس سے کیا سیکھا؟
پیو: یہی سیکھا کہ سگریٹ پینے سے
پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
جمعے کی ناز پڑھنے مسجد گیا اُردو میں تقریر کے دوران
چندے کا ایک بکس نمازیوں کے آگے گھمایاجارہا تھا۔
بکس میرے سامنے پہنچاتو جیب سے ایک پراناسا10
روپے کا نوٹ نکال کر چندہ بکس میں ڈال دیا۔ میرے
پیچھے بیٹھے ایک صاحب نے میرے کندھے پر تھپکی دی
اور 5 ہزار کا نوٹ مجھے تھمادیا میرے دل میں اس کے
لیے عزت کے جذبا ت اُبھرے اور میں نے وہ نوٹ
چندہ بکس میں ڈال کراس کی طرف عقیدت بھری نگا ہ
سے دیکھتے ہوئے جزا ک اللہ کہا۔۔۔اس شخص نے
میرے کان میں آہستہ سے کہا: احتیاط کیاکریں، یہ
نوٹ آپ کی جب سے گرگیا تھا۔
پپو پریشان بیٹھا تھا۔۔
دوست:کیاہوا؟
پپو: ایک خط ملا ہے، اس میں پستول کی گولی ہے
اور لکھاہے میری بہن سے ملنا چھوڑ دو ورنہ
گولی ماردوں گا۔۔۔
دوست: توتم چھوڑ دونا۔۔۔
پپو: یہ ہی مسئلہ ہے، کس کس کو چھوڑوں۔۔؟
اُس نے اپنی بہن کانام ہی نہیں لکھا۔۔۔
پاگل خانے کے ڈاکٹر نے پاگلوں کا امتحان لینے
کے لیے سوالات کیے
ایک سے پوچھا:
بتاؤ عینک کہاں لگائی جاتی ہے۔۔۔؟؟؟
اس نے سرپر ہاتھ دیا۔۔۔!
دوسرے سے پوچھا: اس نے کہنی پر ہاتھ رکھا،،،
تیسرے سے پوچھا: اس نے آنکھوں اور کانوں پر ہاتھ رکھ کر کہا۔۔!!
”یہاں لگائی جاتی ہے“
ڈاکٹر نے حیران ہوکر پوچھا: ”تمہیں کیسے پتہ چلا کہ عینک آنکھوں پر
لگائی جاتی ہے۔۔۔؟؟؟
پاگل نے فوراً اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر کہا:
یہ سب اس دماغ کا کمال ہے۔۔۔
انگریز پاکستانی فلم کا سین دیکھ کر مرگیا
سین کچھ یوں تھا کہ
ہیر وکی گن میں گولی نہیں تھی،،
ولن کی گن سے فائیر ہوا۔۔۔!!
ہیرو نے گولی کیچ کرکے اپنی گن میں
ڈال کر ولن کو ماردیا۔۔
امریکہ نے ایک مشین بنائی جو چور پکڑتی تھی
مختلف ملکوں میں اس کا تجربہ کیا گیا
امریکہ میں 30منٹ میں 15چور پکڑے گئے
رشیا میں 30 منٹ میں 20چوڑ پکڑے گئے
سپین میں 302 منٹ میں 30چور
انگلینڈ میں 30منٹ میں 60چور
انڈیامیں 30 منٹ میں 300چور
اور پاکستان میں 15 منٹ میں
مشین ہی چوری ہوگئی
ایک آدمی بارش میں بھیگتا ہوا جارہاتھا۔
ایک لڑکی نے اسے روک کر کہا کہ آپ تو بھیگ
رہے ہیں میرے ساتھ چھتری میں آجائیں۔
آدمی: نہیں بہن!۔۔میں ایسے ہی ٹھیک
ہوں۔ اوریہ کہہ کر آگے کو چل پڑا۔
مورل:- ارے مورل وورل کچھ نہیں۔۔پیچھے
اس کی بیوی آرہی تھی!
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ بارڈر کے پاس پپو بکریاں
چرارہا تھا
ایک انڈین فوجی نے پوچھا کہ بکریاں کہاں لے کر
جارہے ہو۔۔۔؟؟
پپو: (غصے سے) ان کو اسکول چھوڑ نے جارہاہوں
ہندوستانی فوجی زور زور سے ہنسا اور بولا:
تم پاکستانیوں نے ہم کو پاگل سمجھاہوا ہے کیا۔۔؟؟
آج تو اتوار سے (یعنی آج سے چھٹی ہے)
پہلی عورت: شادی کے شروع شروع دنوں میں
میرے میاں بھاگ بھاگ کر
میری ہر فرمائش پوری کیاکرتے تھے
دوسری عورت: تو اب کیاہوا؟
پہلی عورت: اب فرمائش سنتے ہی
بھاگ نکلتے ہیں
پپو: جب میری نئی شادی ہوئی تھی
تومیری بیوی مجھے اتنی اچھی لگتی تھی کہ
میرا دل کرتاتھا کہ میں اسے کھاجاؤں
دوست: اور اب ؟
پیو: کھاہی جاتا تو اچھا تھا
جج: آج تم تیسری بار عدالت آرہے
ہو!!
تمہیں شرم نہیں آتی۔۔۔۔
پپو: آپ جو ہرروز آتے ہیں اس
حساب سے تو آپ کو ڈوب کر مرجانا
چاہے۔۔۔۔
دوست: بھائی کل تجھے کیا ہوا تھا؟ بہت کھی تھا۔
دوسر ادوست: ہاں یار کل بیوی25000
کی ساڑھی لے آئی
پہلادوست: توآج اتنا خوش کیوں ہو؟
دوسرا دوست: وہ تیری بیوی کو دیکھانے چلی گئی
بیوی: آپ بہت بھولے ہیں
آپ کوکوئی بھی بیوقوف بناسکتا ہے۔
شوہر: شروعات تو تمہارے ابانے کی تھی
لڑکیوں کے چکر میں مت پڑنا دوستوں
کیونکہ یہ آتی ہیں ہیر کی طرح
لگتی ہیں کھیر کی طرح
چبھتی ہیں تیر کی طرح
اور آخرمیں حالت کردیتی ہیں
فقیرکی طرح
بیوی شوہر کو کال کرتے ہوئے:
کہاں ہیں آپ۔۔؟؟؟
بائیک سے گر گیاہوں،،سر سے خون نکل رہا
ہے۔۔۔!!!
ٹانگ ٹوٹ گئی ہے،،،
بیوی: اچھا لنچ بکس سیدھا رکھیے گا
ورنہ سالن گر جائے گا۔۔۔
ایک شخص اپنے بیٹے کو پیر کے پاس لے گیا اور اُس سے کہا،
میرا بیٹا چور ہے چوری سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک
تعویذ چاہیے پیر نے تعویذ دے دیا
ان شاء اللہ اب کوئی چوری نہیں کرے گا، باپ اور
بیٹا گھر واپس جارہے تھے بیٹا بہت آہستہ چل رہاتھا
والد بہت خوش ہوا،
والد نے بیٹے سے پوچھا جسم میں کچھ بہتری محسوس
ہورہی ہے۔
بیٹا بولا پیر صاحب کے جوتے بہت تنگ ہیں
ایک چور پولیس سے چھپتا
ہوا ایک ٹوٹی قبر میں لیٹ گیا
قریب سے کچھ سردار گزرے
تو اُنہوں نے سوچا کہ شاید لوگ قبر پر مٹی ڈالنا بھول گئے
اُنہوں نے فٹا فٹ مٹی ڈالنا شروع کردی
چور چلایا! بچاؤ بچاؤ۔۔۔۔۔۔۔
سردار: اوہ جلدی جلدی مٹی ڈالو۔۔۔
حساب کتا ب شروع ہوگیا ہے۔۔۔!!
ایک بڑھیا کا داماد بہت ہی کالا تھا
ساس بولی داماد جی آپ کو ایک مہینہ
یہیں روکو
دودھ دہی کھاؤ موج کروآرام سے رہو
داماد خوش ہوکر بولا ارے واہ ساسو ماں آج بڑا
پیارآرہاہے مجھ پر۔۔۔
سااس بولی ارے پیار ویار کچھ ہیں کلمہے
ہماری بھینس کا بچہ مرگیا ہے کم سے کم تمہیں
دیکھ کر دو دھ تو دیتی رہے گی
پوتی دادی سے: دادی جان کیاآپ ٹی و ی ڈرامورں
میں کام کرتی ہیں؟
دادی: بیٹی نہیں تو۔
پوتی: پھر امی جان کیوں کہہ رہی تھیں،تمہاری
دادی آرہی ہے،اب روزگھر میں نئے سے نیا ڈرامہ
ہوا کرے گا۔
شیخ صاحب کے گھر ایک دیسی گھی کا ڈبہ تھا
مگر کسی کو کھولنے کی اجازت نہیں تھی
کھانے کے ٹائم پر ہرفرد ڈبے کے اوپر
سے روٹی چوپڑلیتا
اور یہی سلسلہ چلتا رہا
اور شیخ صاحب فوت ہوگئے
ان کے بیٹے نے وہ ڈبہ المار میں رکھا
اور تالا لگادیا اور کہا
اگے تو روٹی اس تالے نال رگڑنی
ہے ہن اباجی والیاں موجاں ختم
شوہر: میں آپ کی بہت عزت کرتاہوں۔
بیوی: کتنی؟
شوہر:اتنی کہ اگر آپ بیڈ پر بیٹھیں تو میں صوفے پر
بیٹھوں گا
بیوی:اگر میں صوفے پر بیٹھ گئی تو؟
شوہر: تو میں فرش پر بیٹھ جاؤں گا۔
بیوی: اور اگر میں فرش پر بیٹھ گئی تو؟
شوہر: تو میں ایک گڑھا کھود کر اس میں بیٹھ جاؤں گا۔
بیوی: اچھا اگر میں گڑھے میں بیٹھ گئی تو؟
شوہر: تو میں اس گڑھے میں مٹی ڈال دونگا کیونکہ آپ
کو عزت راس نہیں آرہی ہے۔۔
ایک بوڑھی عورت گرپڑی
میں نے بھاگ کے اُنہیں اُٹھایا
اماں نے سر پر ہاتھ
پھیرتے ہوئے دعا دی
”پُتر توں مینوں چُکیا، رب تینوں چُکے“
بیوی: آٹا کہاں سے لائے تھے؟
شوہر: کیوں کیا ہوا ؟
بیوی: ساری روٹیاں جل گئی ہیں
ایک عورت اپنی کچھ مشکلات کو لے کر بابا سلطان بنگالی کے پاس پہنچی۔
باباساری پریشانیوں کو بڑی غور سے سنا اور پھر بولے، بیٹا اس کا
حل ہوجائے گا، سب ٹھیک ہوجائے گا مگر اس کے لیے کچھ خرچ
آئے گا۔
عورت: کتنا خرچ آئے گا؟
بابا: تم سے میں زیادہ تو نہیں لے سکتا بس جو ایک لاکھ چوبیس ہزار
پیغمبر ہیں سب کے نام سے ایک ایک روپیہ صدقہ کردو۔۔
عورت بھی بہت ہوشیار تھی، اس نے کہا ٹھیک ہے بابا۔۔
آپ بار ی باری سب کے نام لیتے جائیے، میں ایک ایک روپیہ رکھتی
جاؤں گی آپ کے سامنے۔۔۔
کینٹین پر دولڑکیاں بیٹھی گپ شپ کررہی تھیں
ان میں سے جو خوبصورت تھی وہ کہنے لگی
مجھے عربی لڑکے بہت پسند ہیں
جیسے کانوں میں یہ آوازآئی
میں نے اُونچی آواز میں پڑھنا شروع کردیا۔
الف زبرآ، الف زیر ای، الف پیش اُو
بیوی (شوہر سے): دیکھوجی! جب میں کام
کررہی ہوں۔ تب رومانٹک نہ ہوا کرو۔
کام کرتی ہوئی ماسی بولی: بیگم صاحبہ! میں بھی
صاحب کی اس حرکت سے بڑی تنگ ہوں۔
ایک لڑکا ”کوکا کولا“ سامنے رکھے ہوئے، اُداس بیٹھا تھا
اس کا دوست آیا، ”کوکا کولا“ اُٹھاکر پی لی اور پوچھا
”یار تو اُداس کیوں بیٹھا ہے؟“
لڑکا بولا: یار آج کا دن ہی منحوس ہے۔
صبح بیوی سے جھگڑا ہواگیا وہ میکے چلی گئی، راستے میں
کار خراب ہوگئی۔
آفس لیٹ پہنچاتو مالک نے نوکری سے نکال دیا۔
اب خود کشی کرنے کے لیے ”کوکاکولا“ میں زہر ملایا
تھا وہ بھی تو پی گیا۔
پہلاسوال: اگر آنکھیں ملانے کے بعد4=2+2 ہوجاتی
ہیں تو 2دل ملنے کے بعد1 کیوں ہوجاتے ہیں؟
دوسرا سوال: اگر ٹینشن کا تعلق دماغ سے ہے تو لوگوں کو
ہارٹ اٹیک کیوں ہوجاتاہے؟
تیسرا سوال: اگر عشق کا تعلق دل سے ہے تو عشق میں لوگ
پاگل کیوں ہوجاتے ہیں:
اہل علم ذرا روشنی ڈالیں۔
جج: تم پر الزام ہے کہ تم نے 25سال تک
اپنی بیوی کوڈرادھمکاکر اپنے کنٹرول میں
رکھا۔۔۔
ملزم:- لیکن سر۔۔۔!!
جج:- صفائی نہیں۔۔۔
طریقہ بتاؤ طریقہ!
بیوی نے شوہر کو فون کیا کہ آکر مجھے امی کے گھر سے لے جائے۔
شوہر: ابھی دو دن پہیل ہی میں تمہیں وہاں چھوڑ کر آیاہوں
تھوڑے دن اور رہ لو
بیوی: نہیں بس آپ مجھے لے جائیں۔
شوہر اُکتائے ہوئے لہجے میں بولا کہ آخر وہاں مسئلہ کیاہے تمہیں؟
بیوی: دیکھیں جی! میں نے امی ابوسے بھی لڑ کر دیکھ لیا، بھائی
بھابیوں سے بھی لڑ کر دیکھ لیا، حتیٰ کہ ہمسایوں سے بھی لڑ کر دیکھ
لیا، پرجو مزہ آپ سے لڑ جھگڑ کرآتا ہے وہ مجھے یہاں نہیں آیا اس
لیے مجھے لیے جائیں۔
ایک کمزور سا شخص ڈاکٹر کے پاس آیا،
ڈاکٹر: آپ کو کیا تکلیف ہے؟
مریض: پہلے آپ وعدہ کریں کہ
میری تکلیف سن کر آپ ہنسیں گے نہیں
ڈاکٹر۔Promise۔۔۔Ok۔۔۔۔
مریض نے اپنی ٹانگ دکھائی
جوماچس کی تیلی جتنی پتلی تھی
ڈاکٹر کو یہ دیکھ کر ہنسی آگئی
مریض: آپ نے نہ ہنسنے کا وعدہ کیاتھا۔
ڈاکٹر۔ اچھا….Sorry
ٹیچر: جو بیوقوف ہے کھڑا ہوجائے
کچھ دیر کوئی نہ کھڑا ہوا تو پپو کھڑا ہوگیا
ٹیچر: کیاتم بیوقوف ہو؟
پپو: نہیں مس! آپ اکیلی کھڑی تھی
مجھے اچھا نہیں لگا۔
باباجی اگر بیوی خوبصورت ہو، گوری چٹی،،
پڑھی لگی ہو، شوہر کا احترام کرتی ہو،
اور شوہر کی تمام باتیں ماننے والی ہوا اور شوہر سے
جھگڑا بھی نہ کرے ایسی بیوی کو کیاکہتے
ہیں۔۔؟؟
باباجی: پتر ایسی بیوی کو وہم کہتے ہیں۔۔۔
بیوی نے شوہر سے پوچھا
اگر میں چار، پانچ دن کے لیے نظر نہ آؤں تو پھر آپ
کوکیسا لگے گا؟
شوہر نے خوشی سے کہا:اچھا لگے گا
پھر پیر کو بھی بیوی نظر نہ آئی
منگل کو بھی بیوی نظر نہ آئی
بدھ کو بھی بیوی نظر نہ آئی
جمعرات کو بھی بیوی نظر نہ آئی
آخر کار جمعہ کو جب آنکھوں سے سوجن کم ہوئی
تو پھر تھوڑی تھوڑی نظر آنے لگی۔
مت ڈھونڈو مجھے دنیا کی اس تنہائی میں
بہت سردی ہے اور میں ہوں اپنی رضائی میں
رانگ نمبر
شرارتی لڑکا: ”ہیلوفرج ہے؟“
آدمی:”ہاں ہے۔آپ کو ن؟“
لڑکا:”فرج چل رہاہے؟“
آدمی: ”ہاں، چل رہاہے۔“
لڑکا: ”توپھر پکڑلو۔۔ورنہ بھاگ جائے گا۔“
!!
!!
تھوڑی دیر بعد دوبارہ فون آیا ہے۔
شرارتی لڑکا: ”ہیلو فرج ہے؟“
آدمی (غصے سے):”نہیں ہے۔“
لڑکا: ”کہاتھا نہ میں نے، پکڑلو؟“
پہیلی
ایک وکیل کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوگیا
جب اسے ہسپتال لایاگیا تو ڈاکٹر نے کہا
یہ تو میرا بیٹاہے؟
بتائیں کیسے؟
عرض کیاہے یوں نہ کسی کے دل سے کھیلو
جب لائک اور کمنٹ نہیں کرنا تو
کمپیوٹر اور موبائل بیچ کر ریڈیو ہی لے لو۔۔۔ہاہاہاہا
لڑکی: یہ گدھا آپ کا ہے؟
لڑکا: نہیں
لڑکی: پیچھے پیچھے تو آپ کے چل رہاہے
لڑکا: میرے پیچھے تو آپ بھی چل رہی ہیں
چلیں پھر گھر؟؟
خاوند: جب تم پر چلاتاہوں تو تم اپنا غصہ کس طرح
کنٹرول کرتی ہو!
بیوی: ٹائلٹ صاف کرکے!
خاوند: ہاہا! بیوقوف عورت وہ کس طرح؟
بیوی: ٹائلٹ آپ کے ٹوتھ برش سے صاف کرتی ہوں۔۔
ایک شخص عید پہ سسرال گیا۔ ساس نے مرغی پکا کر
سامنے رکھ دی۔ داماد صاحب نے ازراہ تکلف کہاکہ
اس کی کیاضرورت تھی۔
ساس نے کہا کوئی بات نہیں بیٹا ہم نے دس مرغیاں
پالی ہوئی ہیں۔ ہم یوں سمجھیں گے کہ ایک
مرغی کو کُتا کھاگیا۔
ایک آدمی اپنے دوست سے:
تیرا بھائی آج کل کیا کررہاہے۔
دوست: ایک دکان کھولی تھی پر 6ماہ
سے جیل میں ہے
آدمی: وہ کیوں۔
دوست: دکان ہتھوڑے
سے کھولی تھی۔۔۔
لڑکوں سے ان کی بُری عاد ت پوچھو
تو فٹ سے بتادیتے ہیں
لیکن لڑکیوں سے پوچھو تو ایسے عادت بتائینگی
جو اگلے کو خوبی لگے
”یار میں بہت جلدی اعتبار کرلیتی ہوں“
کاش تم میرا ہاتھ پکڑ کے پوچھو کیا چاہیے تمہیں
اور میں بولوں سردیوں کے دس، بارہ سوٹ
کتنا غرور ہے تجھے اپنے حسن پر
میری نظر سے دیکھ خود کو
سٹیل دی قولی ورگامنہ اے تیرا
پپو: دبئی کے ایک ہوتل میں روسٹ کھاکر
ہڈی چبا رہا تھا
پاس بیٹھا انڈین بسکٹ کھارہاتھا
اس نے پپو کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا:
یار تم لوگ توہڈی بھی نہیں چھوڑتے
تمہارے ملک میں کتنے کیاکھاتے ہیں
پپو: بسکٹ
بیوی: آفس سے واپسی پر سبزی لیتے آنا۔ اور سارہ سلام کہہ رہی ہے۔
شوہر: کون سارہ؟؟
کوئی نہیں سارہ بس اس لیے لکھاکہ تم میسج پڑھ لو۔
شوہر: وہی تو کہہ رہاہوں سارا تو میرے ساتھ ہے۔
تو تمہارے ساتھ کون ہے؟؟
بیوی: کون سارہ کدھر ہو تم۔۔
شوہر: میں بازار میں
بیوی: اُدھر ہی رہو ذرا میں ابھی آتی ہوں۔
دس منٹ بعد بیوی:
کدھر ہو میں بازار میں ہوں؟؟
شوہر: میں آفس میں ہی ہوں، اب آگئی ہو تو سبزی لیتی جانا۔۔
وڈی آئی سارہ
پپو: ابو میں نے سناہے ماں
باپ کو دیکھنے سے ثواب ملتاہے
باپ: کمینے جیسے تو چھپ
چھپ کے دیکھتا ہے ویسے
گناہ ملتا ہے۔
سردار: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو
ایک بھی تیلی نہیں جل رہی؟
بیٹا: کیابات کرتے ہو ابا ایک ایک چیک
کرکے لایاہوں سب جل رہیں تھیں
ہاہاہاہاہا
شوہر: تمہارے ابا کی آگ لگانے کی
عادت اب تک نہیں گئی
بیوی: کیوں؟ اب کیا ہوا؟
شوہر: آج پھر پوچھ رہے تھے
میری بیٹی سے شادی کرکے خوش توہوناں
بیوی: میری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
خاوند: اوہ، میں تو شاپنگ پر جانے کا سوچ رہاتھا۔
بیوی: میں تو مذاق کررہی تھی۔
خاوند: میں بھی مذاق کررہاتھا۔
چل اُٹھ کے روٹی پکا
ایک سردار جہاز میں لاہور سے بہاولپور جا
رہاتھا۔ جب جہاز بہاولپور ائیر پورٹ پر
لینڈ ہواتو۔ سردار زور ز ور سے چلانے
لگا۔۔۔بہاولپور آیا بہاولپور آیا۔بلے بلے
ائیرہوسٹس: سر پلیز۔۔۔
تین طرح کی لڑکیاں ہوتی ہیں
1۔ جورونے لگ جاتی ہیں
2۔ جواگنور کرتی ہیں
3۔ اور جوکہتی ہیں کمینے اب تو دیکھ تو نے
پنگا کس سے لیا۔۔
آپ کونسی والی ہیں۔۔۔
شوہر: آج گھر بہت صاف ستھرا دکھائی دے رہاہے،
فیس بک بندہے کیا؟
بیوی: ارے نہیں،میرا چارجر نہیں مل رہاتھا،
ڈھونڈتے ڈھونڈتے صفائی ہوگئی۔
پٹھان کے 3بچے ہوئے۔نا م رکھا
حسرت خان۔ حرکت خان۔ برکت خان
پھر 3اور بچے ہوئے۔ نام رکھا
دریاخان۔ سمندر خان۔ سیلاب خان
پھر 3او ر بچے ہوئے۔ نام رکھا
ہمت خان۔ حوصلہ خان۔ برداشت خان
پھر 3اور ہوئے اس بار بیوی نے نام رکھا۔
بس کرخان۔ہوکر خان۔ رحم کرخان
شکر ہے لڑکیاں
قربانی کا جانور لینے نہیں جاتیں
ورنہ پنک کلر کا بکرا
اور لائٹ گرین کل کی گائے
کہاں سے آتی۔۔
اُستاد: پاکستان میں امن کیوں نہیں قائم ہوتا ہے۔
پپو: ہمارا جھنڈا ہی اُلٹاہے۔
اُستاد: کیا مطلب؟
پپو: سفید رنگ امن کا ہوتا ہے اور سبز رنگ قوم کا
امن کو تو ڈنڈا دیا ہوا ہے اگر یہی ڈنڈا قوم کو
دیا ہوتا تو آج امن ہوتا
اُستاد (شاگرد سے):
سوچ کربتاؤ کہ اگر میں تمہارے والد کو500
دوں جبکہ اُنہیں 200 کی ضرورت ہے تو وہ
مجھے کتنے روپے واپس دینگے؟
شاگرد:”ایک روپیہ بھی نہیں سر۔۔۔
اُستاد (غصے سے):
تم حساب نہیں جانتے؟
شاگرد: سرآپ میرے والد کونہیں جانتے!
پولیس والا اپنے بیٹے سے
”تمہارا رزلٹ بہت بُرآیا ہے
آج سے تمہارا کھیلنا اور ٹی وی دیکھنا بند“
بیٹا: یہ 50روپے پکڑو
اور اس بات کو یہی ختم کردو۔
باپ: بیٹا میرے لیے ایک گلاس پانی لانا
بیٹا: سوری ابو میں گیم کھیل رہاہوں
میں نہیں لاسکتا۔
دوسرا بیٹا: ابویہ تو ہے ہی بدتمیز!!
جائیں آپ خود جاکے پی لیں
اولڈ جنریشن کہتی تھی
چاندنی چاند سے ہوتی ہے ستاروں سے نہیں
محبت ایک سے ہوتی ہے ہزاروں سے نہیں
نیوجنریشن کہتی ہے
چاند کو مل گئی چاندنی تو ستاروں کاکیا ہوگا
محبت ایک سے کرلی تو باقی ہزارو ں کا کیاہوگا