کھویا پڈنگ

اجزاء:
انڈے چار عدد، ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد کنارے کاٹ لیں، دودھ تین کپ، چینی آدھا کپ، کھویا آدھا کپ، زعفران ایک چائے کا چمچ،سبزالائچی ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، بادام حسب ضرورت باریک کٹے ہوئے، چاندی کے ورق حسب ِ ضرورت،مکھن حسب ِضرورت۔
ترکیب:
سلائسز کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مکھن میں فرائی کرلیں۔ ایک برتن میں دودھ، چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں۔ کھویا نرم ہوجائے تو اس میں سلائسز کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں۔تھوڑی دیر بعد اس میں زعفران اور الائچی شامل کردیں۔
جب گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اُتار کر رکھ لیں۔ اب انڈے کو پھینٹ کر اس میں شامل کردیں۔ اوون پروف ڈش میں مکھن لگائیں۔ یہ آمیزہ ڈش میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کرلیں۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔باریک کٹے ہوئے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کریں۔

Scroll to Top