چپلی کباب

اجزاء: قیمہ ایک کلو، ثابت دھنیا ایک کھانے چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، اناردانہ دوکھانے کا چمچ،، پانی حسب ضرورت،انڈے چار عدد، پسی لال مرچ، آدھا کھانے کا چمچ، مکئی کاآٹا دوکھانے کا چمچ، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی، پودینہ آدھا گٹھی باریک کٹاہوا، کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، ٹماٹر حسب ضرورت

ترکیب: ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں۔ اب ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں۔ اب یک انڈہ، پسی لال مرچ، مکئی کاآٹا، باریک کٹی ہری مرچ، انار دانہ، کُٹی کالی مرچ، باریک کٹا ہوا پودینہ، کُٹی لال مرچ، نمک اور پسے ہوئے مصالحے قیمے میں ملا کر گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں تاکہ انار دانے کی کھٹاس آجائے۔ باقی انڈوں کو فرائی کرکے بیٹر میں شامل کرلیں۔ اس کے بعد ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کرلیں۔ چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں نہ تلیں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو آنچ ہلکی کردیں۔ پھر ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلائیں اور درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھ کر چاروں طرف سے اُٹھاکر ذرا بڑے سائز کا کباب بنائیں اور پھر تل لیں۔ تو اسے نکال کر کاغذ پر رکھ دیں،تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ آخر میں دہی کے رائتے،چٹنی اور گرم نان کے ساتھ سرو کریں

Scroll to Top