چاکلیٹ سوس کیاک

اجزاء:
سپنج کے لیے اجزاء: انڈے دوعدد، کاسٹر شوگر دواونس، میدہ ڈیڑھ اونس، کوکونٹ پاؤڈر آدھا اونس، بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، ونیلاایسنس آدھا چائے کا چمچ، فلنگ کے لیے انڈے تین عدد، پسی چنی دوسوگرام، چاکلیٹ دوسوگرام، پھینٹی ہوئی فریش کریم دوسوگرام، جیلٹین پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔ اس میں ونیلاایسنس شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔الگ سے میدہ،کوکوپاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان لیں۔ اس کوانڈوں کی آمیزے میں ڈال کر آہستہ آہستہ فولڈ کریں۔ اب اس آمیزے کو گرلیں کیے ہوئے آٹھ انچ کے گول کیک پین میں ڈال دیں اور پہلے سے ایک سواَسی ڈگری تک گرام اوون میں پچیس منٹ بیک کریں۔ اب اسے اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں اور دو سلائس میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تین انڈے اور پسی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس میں چاکلیٹ کو پگھلا کر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ جیلٹین پاؤڈر کو گرم میں گھول لیں پھر پھینٹی ہوئی فریش کریم میں ڈال کر فولڈ کریں۔ اس آمیزے کو انڈوں کے آمیزے میں آہستہ آہستہ شامل کریں اور مکس کرتے رہیں۔ اب اس آمیزے کو اسپنج کے ایک سلائس پر ڈال دیں۔ پھر اسپنج کا دوسرا حصہ رکھ کر جم جانے تک فریز کردیں۔ فریج سے نکال کر فریش کریم سے سجائیں، تھوڑا سا کوکو پاؤڈر بھی چھڑک دیں۔ آخر میں اسے چاکلیٹ سے سجاکر پیش کریں۔

Scroll to Top