پلاؤ

اجزاء:
دوپیالی چاول،ڈیڑھ کلو گرام، گوشت آدھا کلو، آدھی پیالی گھی، گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، سونف ایک چائے کا چمچ، خشک دھنیا ھسب منشاء، دار چینی پندرہ گرام ادرک حسب ضرورت، لہسن ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک سوپچیس گرام، نمک حسب ِ ضرورت، دہی یاٹماٹر۔

ترکیب:
ململ کے کپڑے میں ایک چھیلا اور کٹاہوا لہسن کے چھ جوئے کوٹے ہوئے، ثابت خشک دھنیا، سونف اور گرم مصالحہ جات کی پوٹلی بنالیں گوشت دھولیں۔ یخنی تیار کرنے کے لئے دیگچی میں آٹھ پیالی پانی ڈالیں اس میں گوشت،نمک اور مصالحہ جات کی پوٹلی رکھیں اور در میانہ آنچ پر گوشت کوگلنے کے لیے رکھ دیں۔ چاول چن کر صاف پانی سے ایک دومرتبہ دھوکر بھگودیں۔ جب گوشت گل جائے اور یخنی کاپانی تقریباً آدھا رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار رلیں۔ مصالحے کی پوٹلی کو یخنی سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس کو یخنی کے اندر اچھی طرح نچوڑ دیں۔ اس کے پھوگ کو خشک کرکے اور پیس کر محفوظ کرلیں۔ یہ پھوگ بھیجا وغیرہ پکانے میں مصالحے کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔ یخنی میں سے گوشت کی بوٹیاں نکال کر علیحدہ پیالے میں رکھ دیں۔ بقایا پیاز چھیل کر باریک لچھوں میں کاٹ لیں اور گھی یا تیل میں سرخ کرلیں۔ اس میں گوشت کی بوٹیاں،بقایا گرم مصالحہ جات، سفید زیرہ، کوٹا ہوا لہسن اور ادرک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

Scroll to Top