ٹماٹو چکن کری

اجزاء:
چکن ایک کلو، ٹماٹر باریک کتے ہوئے ایک کپ، دہی 5کھانے کے چمچ، پیاز ایک عدد درمیانے سائز کی، ہری مرچ5عد، ٹماٹو کیچپ3کھانے کے چمچ، ثابت لال مرچ تین عدد، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پانی دوکپ، نمک حسب ذائقہ،تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
چکن کو تیل میں ہلکا ہلکا فرائی کرلیں،ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن،نمک اور سیاہ مرچ گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں تین کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، جب آمیزہ یکجان ہوجائے تو نکال لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں، اب اس میں گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ڈالیں اور بھون لیں، بھون کر اس میں چکن اور ٹماٹو کیچپ ڈالیں، ساتھ ہی دہی بھی ڈال دیں، 3 منٹ تک ہلکی آنچ پرچلانے کے بعد اس میں دوکپ پانی ڈالیں اور ڈھکن لگا کر ہلکی انچ پر10منٹ کیلئے رکھ دیں، جب تیار ہوجائے تو من پسند ڈریسنگ کریں اور نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

Scroll to Top