
اجزاء:
مٹن آدھا کلو، فریش کریم آدھا کپ، مکھن دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر ایک عدد، ہری مرچ کٹی ہوئی دوعدد، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، بڑی الائچی دوعدد، دار چینی کا آدھے انچ کا ٹکڑا،زیرہ آدھا چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد، بگھار کیلئے تیل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ، پانی دوکپ۔
ترکیب:
دیگچی میں مکھن ڈال کر پگھلائیں، اس میں زیرہ،دار چینی اور بڑی الائچی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال دیں، ساتھ ہی لال مرچ، ادرک،لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھون لیں، جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مٹن ڈالیں اور ساتھ ہی کریم ڈال دیں، اب اسے ہلکی آنچ پر پھر بھونیں، اس میں دوکپ پانی ڈالیں اور مٹن گلنے کیلئے رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کربراؤن کرلیں، جب براؤن ہوجائے تو اسے مٹن والی دیگچی میں ڈالیں اور دس منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں،مزید ار مٹن کریم قورمہ تیار ہے،نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔