
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو، چنے کی دال آدھی پیالی، کالی مرچ چھ عدد، لونگ چار عدد، دار چینی ایک ٹکڑا، انار دانہ ایک کھانے کا چمچ، پیاز تین عدد چھوٹی باریک کٹی ہو، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا، لہسن آٹھ جوے، سرخ مرچ آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ اُبلے ہوئے آلو چار عدد، انڈے دو عدد، ہرادھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،پودینہ پاریک کٹاہواایک گھٹی، ہری مرچ باریک کٹی ہو چھ عدد۔ کوکنگ آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے چنے کی دال،قیمہ، ادرک،لہسن،لال مرچ، کالی مرچ،داری چینی،لونگ اور نمک ایک دیگچی میں دو گلاس پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر چڑھا دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو ایک کھانے کا چمچ دہی ڈال دیں۔ اناردانہ پودینہ ہری مرچ کی چٹنی پیس کر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ملادیں، اُبلے ہوئے قیمے کو باریک پیس لیں، اُبلے ہوئے آلو کا بھرتہ بناکر اس میں پسی ہوئی چٹنی ملادیں اور چھوٹے چھوٹے گول کباب بنالیں، قیمے میں انڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ کر تھوڑا قیمہ لے کر ہاتھ پر پھیلا کر آلوکا کباب درمیان میں رکھ کر چاروں طرف سے قیمہ اُٹھا کر بند کردیں اور ہلکا سا دباکر کباب کی شکل دے لیں۔ اب ہلکی آنچ پر کباب گولڈن براؤن کرلیں مزے دار چٹنی بھرے کباب تیار ہیں۔