
اجزاء:
قیمہ بیف یامٹن آدھا کلو باریک پیس لیں، لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ،گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، پانی دوکپ، پیاز درمیانے سائز کی ایک عدد (گول لچھوں میں کٹی ہوئی)،شملہ مرچ ایک عدد درمیانے سائز کی (قتلے کاٹ لیں)،ٹماٹر ایک عدد (قتلے کاٹ لیں)، آلو ایک عد (اُبال کر قتلے کاٹ لیں)ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں 7عدد، تیل4کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
قیمے میں لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب سیخ کباب کی طرح کے کباب بنالیں، دیگچی میں گرم پانی ڈالیں،اُبلنے لگے تو کباب اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، پانی خشک ہوجائے تو تیل ڈال کر دیگچی پکڑ کر ہلائیں لیکن کبابوں میں چمچ نہ چلائیں۔ جب کبابوں کا رنگ گولڈنگ ہوجائے تو پیاز شملہ مرچ، ٹماٹر آلو، ہرادھنیا، ہری مرچیں اور اگر چاہیں تو تھوڑا نمک چھڑک کر تین چار منٹ کیلئے دم پر لگادیں۔ تیار ہونے پر سرونگ باؤل میں نکال لیں، کوئلے کو اچھی طرح دہکالیں، اس کے بعد بریڈ سلائس پر کوئلہ رکھ کر باؤل میں درمیان میں رکھیں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ڈھک دیں،5منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں، بریڈ اور کوئلہ نکال کر مزید ار کباب مصالحہ نان یاتندوری کے ساتھ سرو کریں۔